آندھراپردیش

وشاکھاپٹنم ۔ ناندیڑ ایکسپریس ٹرین کے اے سی کوچ میں آگ لگ گئی

آگ پر قابو پانے کے بعد مسافرین نے راحت کی سانس لی۔اس واقعہ میں کسی کے جھلسنے یا پھر کسی بھی طرح کے مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔

حیدرآباد: وشاکھاپٹنم۔ناندیڑایکسپریس ٹرین کا ایک بڑاحادثہ ٹل گیا کیونکہ اس کے اے سی کوچ میں لگی آگ کو چوکسی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ریلوے کے حکام نے بجھادیا۔ ذرائع کے مطابق یہ ٹرین آندھراپردیش کے وشاکھاپٹنم سے مہاراشٹرکے ناندیڑجارہی تھی۔

اس میں تکنیکی خرابی پیداہوگئی اور اے سی کوچ ٹرین سے الگ ہوگیا جس کے نتیجہ میں اس میں اچانک آگ لگ گئی۔اس واقعہ پر فوری طورپر چوکسی کامظاہرہ کرتے ہوئے ٹرین کے اسٹاف نے ٹرین کو رکوادیا اور ریلوے کنٹرول روم کو اس بات کی اطلاع دی۔

اس واقعہ کے ساتھ ہی اس کوچ میں سوار تمام مسافرین کو محفوظ طورپر نیچے اتارلیاگیااور آگ کوبجھادیاگیا۔بعد ازاں ریلوے کے عہدیداروں نے اس تکنیکی خرابی کے دورہونے اورآگ پر قابو پانے کے بعد مسافرین کو اس کوچ میں بٹھاتے ہوئے ٹرین کواس کی منزل کی طرف بھیج دیا۔

آگ پر قابو پانے کے بعد مسافرین نے راحت کی سانس لی۔اس واقعہ میں کسی کے جھلسنے یا پھر کسی بھی طرح کے مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔