حیدرآباد

کویتا کو دفتر ای ڈی میں حاضر ہونے کا سمن

گذشتہ مارچ کویتا تین بار ای ڈی کے سامنے حاضر ہوچکی ہیں اور انہوں نے موبائل فونس، مرکزی ایجنسی کے حوالہ کردیا تھا۔ اس کے بعد اس مقدمہ میں سرد مہری آگئی۔

حیدرآباد: دہلی شراب اسکام آج اُس وقت اہم موڑ اختیار کیا جب انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ (ای ڈی) کی جانب سے رکن کونسل بی آر ایس کے کویتا کو تیسری بار سمن جاری کیا گیا۔

متعلقہ خبریں
تلنگانہ کے چند میڈیکل کالجوں پر ای ڈی کے بیک وقت دھاؤے
وقف بورڈ کا ریکارڈ روم مہر بند کرنے کا معاملہ، ہائیکورٹ جج سے تحقیقات کا مطالبہ
کویتا، پیش نہیں ہورہی ہیں سپریم کورٹ میں ای ڈی کا انکشاف
چال چلن پر شبہ: 12سال سے گھر میں محروس خاتون بازیاب، دل دہلادینے والا واقعہ
کجریوال کو ای ڈی کا 5 واں سمن جاری

کویتا کے نام سمن کی اجرائی کے بعد طویل عرصہ سے برف دان کی نذر رہے دہلی شراب اسکام تحقیقات میں ہلچل مچ گئی۔ ای ڈی نے کویتا کو جمعہ کے روز دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں حاضر ہونے کی ہدایت دی۔

گذشتہ مارچ کویتا تین بار ای ڈی کے سامنے حاضر ہوچکی ہیں اور انہوں نے موبائل فونس، مرکزی ایجنسی کے حوالہ کردیا تھا۔ اس کے بعد اس مقدمہ میں سرد مہری آگئی۔

حالیہ عرصہ کے دوران ارون رام چندرن پلے اپروور کے طور پر تبدیل ہونے کا فیصلہ کیا تھا۔ دفعہ164 کے تحت ای ڈی عہدیداروں نے ارون پلے کے بیان کو ریکارڈ کیا تھا۔ بتایا جارہا ہے کہ ای ڈی کو پلے کے پاس سے اہم معلومات حاصل ہوئی ہیں۔

کویتا کے بے نامی ارون رام چندرن پلے پر ای ڈی کی جانب سے الزامات وضح کئے گئے۔ پہلے ہی ساؤتھ گروپ سے تعلق رکھنے والے کئی افراد اپروور بن چکے ہیں۔ ان افراد کے بیانات کے بعد دہلی شراب اسکام میں مزید انکشافات ہونے کی اُمید ہے۔