حیدرآباد

بی جے پی دفتر میں جشن، آتشبازی کے دوران فیلکسی جل گئی

گجرات اسمبلی انتخابات میں پارٹی کی شاندار کامیابی پر شہر میں بی جے پی کے ریاستی صدر دفتر میں جشن منایا گیا اور بڑے پیمانے پر آتشبازی کی گئی۔

حیدرآباد: گجرات اسمبلی انتخابات میں پارٹی کی شاندار کامیابی پر شہر میں بی جے پی کے ریاستی صدر دفتر میں جشن منایا گیا اور بڑے پیمانے پر آتشبازی کی گئی۔

دوران جشن پارٹی کارکنوں کی آتشبازی سے پارٹی دفتر، کے احاطہ میں لگائے بی جے پی قائدین کے فلیکسی کو آگ لگ گئی۔

بتایا جاتا ہے کہ پٹاخوں کو جلانے کے دوران چنگاری‘ فلیکسی پر گرپڑی اور یہ فلیکسی جل گئی اور یہ آگ، قریبی برقی پول تک پہنچ گئی۔

جہاں فلیکسی لگائی گئی تھیں، جس کے باعث بی جے پی کے قائدین کے درمیان افراتفری پھیل گئی۔ اس آتشزدگی کے سبب وہاں موجود افراد خوف زدہ ہوگئے۔

بی جے پی کے قائدین نے اس کی اطلاع فائیربرگیڈ کے عملے کو دی فائیر برگیڈ عملے نے فوری بی جے پی دفتر پہنچ کر آگ بجھانے کی کوشش کی۔ مقامی عوام نے بی جے پی کے قائدین اور کارکنوں کے غیر ذمہ دارانہ رویہ پر افسوس کااظہار کیا۔