حیدرآباد

تلنگانہ آرٹی سی کے بیڑہ میں پہلی مرتبہ سلیپر بسیں شامل ہوں گی

ان بسوں کے لیے تقریباً 400 کروڑ روپے خرچ ہوں گے۔ متحدہ آندھرا پردیش میں وینیلا نامی سوپر بسیں چلائی جاتی تھیں جو متحدہ آندھراپردیش کی تقسیم کے ذریعہ تلنگانہ کی تشکیل کے بعد موجودہ اے پی چلی گئیں۔

حیدرآباد: تلنگانہ آر ٹی سی کے بیڑہ میں آنے والے دنوں میں نئی بسیں شامل ہوں گی۔ پہلی بار سلیپر بسیں آر ٹی سی کے بیڑہ میں شامل کی جائیں گی۔ بتایا جاتا ہے کہ 1010 نئی بسوں کی خریداری کے لیے اقدامات شروع کئے گئے ہیں۔

یہ کام اگلے ہفتے تک مکمل ہو جائے گی جس میں حیدرآباد کے بشمول ایک یا دو شہروں میں الیکٹرک بسیں چلائی جائیں گی۔ مرکزی حکومت کی طرف سے جاری کردہ رہنما خطوط کے مطابق تلنگانہ کو الاٹ کردہ 300بسوں کے کنٹریکٹ کو حیدرآباد کی کمپنی نے حاصل کیا ہے۔

 ان بسوں کے لیے تقریباً 400 کروڑ روپے خرچ ہوں گے۔ متحدہ آندھرا پردیش میں وینیلا نامی سوپر بسیں چلائی جاتی تھیں جو متحدہ آندھراپردیش کی تقسیم کے ذریعہ تلنگانہ کی تشکیل کے بعد موجودہ اے پی چلی گئیں۔ 6

 سے9 ماہ کے عرصے میں 1010 بسوں کی فراہمی کا معاہدہ کرنے کے بارے میں حکام سوچ رہے ہیں۔ پرانی بسوں کی جگہ سوپر لگژری بسوں کو بھی شامل کیا جائے گا۔ پہلی بار 10 سیزر بسیں خریدنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ان کا استعمال دور دراز کے علاقوں میں کیا جائے گا۔