حیدرآباد

تلنگانہ کے وزیر لیبر ملا ریڈی کا ڈانس ( ویڈیو وائرل)

ملاریڈی نے پارٹی کی کارکنوں کے ساتھ کیمپ آفس سے اپل تک ایک زبردست ریلی نکالی۔ اس ریلی میں ضلع پریشد کے چیرمین سرتھ چندر ریڈی نے بھی شرکت کی۔ ٹی آر ایس کارکن پارٹی پرچم اٹھائے ہوئے اور نعرے لگارہے تھے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیر لیبر ملاریڈی نے منوگوڑہ اسمبلی حلقہ میں چیف منسٹر کے جلسہ کے موقع پر رقص کیا۔ حکمران جماعت ٹی آر ایس کی جانب سے بڑے پیمانہ پر جلسہ منعقد کیاگیا تھا۔

اس موقع پر ملاریڈی نے پارٹی کی کارکنوں کے ساتھ کیمپ آفس سے اپل تک ایک زبردست ریلی نکالی۔ اس ریلی میں ضلع پریشد کے چیرمین سرتھ چندر ریڈی نے بھی شرکت کی۔ ٹی آر ایس کارکن پارٹی پرچم اٹھائے ہوئے اور نعرے لگارہے تھے۔ اس ریلی میں ملاریڈی کے ساتھ کارکن بھی رقص کرتے نظرآئے۔