حیدرآباد

جدید پارلیمنٹ کوامبیڈکر کے نام سے موسوم کیا جائے: کے ٹی آر

کے تارک راماراؤ نے جنہوں نے ایوان میں قرارداد یں پیش کی ہیں نے کہاکہ نئی دہلی میں تعمیر کردہ پارلیمنٹ کی جدید عمارت کوڈاکٹر بی آر امبیڈکر سے موسوم کرنا مناسب رہے گا کیونکہ ڈاکٹر امبیڈکر ہندوستانی دستورکے معمارہیں۔

حیدرآباد: تلنگانہ قانون سازاسمبلی میں آج دو قرار دادیں منظورکرتے ہوئے مرکزی حکومت سے دہلی میں جدید پارلیمنٹ کامپلکس کو ڈاکٹربی آر امبیڈکر سے موسوم کرنے اور جدید الیکٹرسٹی مرممہ بل 2022 کوواپس لینے کا مطالبہ کیا گیا۔اس بل کومرکزی حکومت نے ایوان میں متعارف کرایاہے۔

ریاستی وزیر بلدی نظم نسق وشہری ترقیات کے تارک راماراؤ نے جنہوں نے ایوان میں قرارداد یں پیش کی ہیں نے کہاکہ نئی دہلی میں تعمیر کردہ پارلیمنٹ کی جدید عمارت کوڈاکٹر بی آر امبیڈکر سے موسوم کرنا مناسب رہے گا کیونکہ ڈاکٹر امبیڈکر ہندوستانی دستورکے معمارہیں۔

ریاستی وزیر برقی جگدیش ریڈی نے مرکز کی برقی اصلاحات مرممہ بل کی مخالفت کرتے ہوئے قرار داد پیش کی۔انہوں نے کہاکہ یہ بل کسانوں‘سماج کے غریبوں اور خود برقی شعبہ کے ملازمین کے مفادات کے خلاف ہے۔

ملک کے صدر مقام پر سنٹرل وتساکی جدید کاری کے حصہ کے طورپر نئی پارلیمنٹ کے تعمیری کام کے آخری مراحل میں ہیں۔وزیر اعظم نریندر مودی نے دسمبر 2020 کوپارلیمنٹ کی نئی عمارت کا سنگ بنیادرکھاتھا۔مرکزی حکومت‘پارلیمنٹ کی نئی عمارت کا سنگ بنیادرکھاتھا۔

مرکزی حکومت‘ پارلیمنٹ کا سرمائی سیشن اس نئی عمارت میں طلب کرنے کا منصوبہ رکھتی ہے۔برقی کی تقسیم سیکٹر میں مسابقت کوفروغ دینے اوربہترین برقی فراہم کنندہ کے انتخاب کے لئے مرکز نے برقی مرممہ بل 2022 کو متعارف کرایا ہے۔

توقع ہے کہ اس بل کوسرمائی سیشن میں منظور کرلیاجائے گا۔ اس بل کو8 اگست کو لوگ سبھا میں متعارف کرایا گیا تھااوراس بل کو سلیک کمیٹی کے حوالے کیاگیاہے۔