حیدرآباد

حسین ساگر میں گنیش مورتیوں کا وسرجن، انتظامات مکمل

مورتیوں کے وسرجن کے لئے درکارچھوٹی بڑی کرینس کو تیاررکھاگیا ہے۔ کرین نمبر4 کے ذریعہ خیریت آباد کی گنیش کی مورتی کا وسرجن کیاجائے گا۔ ساتھ ہی وسرجن کے لئے حسین ساگر کے قریب 20جے سی بی مشینوں کو بھی تیار رکھاگیا ہے۔

حیدرآباد: شہرحیدرآباد کے حسین ساگر میں گنیش مورتیوں کے وسرجن کے لئے تلنگانہ حکومت کی جانب سے انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔این ٹی آرمارگ، اپرٹینک بنڈ پر 22کرینوں کابندوبست کیاگیا ہے۔وسرجن کے پیش نظر کل حسین ساگر کے قریب 12000ملازمین پولیس کے ساتھ بندوبست کیاگیاہے۔

مورتیوں کے وسرجن کے لئے درکارچھوٹی بڑی کرینس کو تیاررکھاگیا ہے۔کرین نمبر4کے ذریعہ خیریت آباد کی گنیش کی مورتی کا وسرجن کیاجائے گا۔ساتھ ہی وسرجن کے لئے حسین ساگر کے قریب 20جے سی بی مشینوں کو بھی تیار رکھاگیا ہے۔

حسین ساگر کے قریب اب تک تقریبا 200سی سی ٹی وی کیمرے لگائے گئے ہیں۔ان کیمروں کے ذریعہ پولیس کمانڈاینڈکنٹرول سنٹر سے جلوس پر نظررکھی جائے گی۔ٹینک بنڈ، این ٹی آرمارگ میں جی ایچ ایم سی، محکمہ بجلی اور محکمہ صحت کی جانب سے مراکز کا بھی قیام عمل میں لایاجائے گا۔