حیدرآباد

حیدرآباد میں رواں ماہ رہائشی یونٹوں کے رجسٹریشن میں اضافہ

رواں سال نومبر کے دوران حیدرآباد میں ماہانہ اساس پر مکانات کے رجسٹریشن کی شرح میں 32 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

حیدرآباد: رواں سال نومبر کے دوران حیدرآباد میں ماہانہ اساس پر مکانات کے رجسٹریشن کی شرح میں 32 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

نائٹ فرانک انڈیا نے تازہ ترین اپنی رپورٹ میں یہ بات بتائی۔ شہر میں نومبر کے دوران رہائشی املاک کے 6119 یونٹ کا ریکارڈ رجسٹریشن ہوا۔ اس ماہ کے دوران جملہ2892 کروڑ مالیتی جائیدادوں کا رجسٹریشن کرایا گا۔

جاریہ سال کے اوائل سے ہی شہر میں جملہ30,415 کروڑ مالیت کے 61,159 رہائشی یونٹوں کا رجسٹریشن ہوچکا ہے جبکہ گذشتہ سال اس مدت کے دوران 75453 رہائشی یونٹوں کا رجسٹریشن کیا گیا تھا جن کی جملہ مالیت33531 کروڑ روپے بتائی گئی۔

رئیل اسٹیٹ کنسلٹنسی فرم نے یہ بات بتائی۔ حیدرآبادریسیڈنشیل مارکٹ4 اضلاع حیدرآباد، میٹرچل ملکاجگری، رنگاریڈی اور سنگاریڈی پرمشتمل ہے۔