حیدرآباد

حیدرآباد کے صنعتی علاقہ جیڈی مٹلہ کی ایک کمپنی میں آگ لگ گئی۔ 7افراد زخمی

شہر حیدرآباد کے صنعتی علاقہ جیڈی مٹلہ کی ایک کمپنی میں آگ لگ گئی۔ جس میں 7افراد زخمی ہو گئے۔ فائربریگیڈ کے عہدیداروں کے مطابق یہ آگ جیڈی مٹلہ کے آئی ڈی اے میں واقع سریدھر لیاب میں لگی۔

حیدرآباد: شہر حیدرآباد کے صنعتی علاقہ جیڈی مٹلہ کی ایک کمپنی میں آگ لگ گئی۔ جس میں 7افراد زخمی ہو گئے۔ فائربریگیڈ کے عہدیداروں کے مطابق یہ آگ جیڈی مٹلہ کے آئی ڈی اے میں واقع سریدھر لیاب میں لگی۔اطلاع کے ساتھ ہی وہ وہاں پہنچ گئے اورآگ پر قابو پایا۔

پولیس نے اس واقعہ کے ساتھ ہی علاقہ کا محاصرہ کرلیا۔کیمیکل ری ایکٹرس کے پھٹ پڑنے کی وجہ سے یہ واقعہ پیش آیا۔جھلس جانے والوں کو علاج کے لئے قریبی اسپتال منتقل کردیاگیا۔

جھلسنے والوں کی تعداد میں اضافہ کاامکان ہے کیونکہ یہ ری ایکٹر اُس وقت پھٹ پڑاجب صبح کی شفٹ میں 10تا 12 مزدور کام کررہے تھے جن میں سے بعض مزدور محفوظ طورپرنکلنے میں کامیاب رہے۔

بعض مزدوروں کے عمارت میں پھنس جانے کی بھی اطلاع ملی ہے۔عہدیدار، اس واقعہ کی اصل وجہ اور آگ کے نتیجہ میں ہوئے مالی نقصان کااندازہ لگانے میں مصروف ہیں۔

مقامی افراد نے بتایا کہ دو فائربریگیڈس نے آگ پر قابو پایا۔ اس واقعہ کے ساتھ ہی علاقہ میں کثیف دھواں پھیل گیا اور مقامی افراد میں سنسنی پھیل گئی۔کمپنی کی جانب سے اس معاملہ پر ہنوز کوئی بیان جاری نہیں کیاگیا ہے۔