حیدرآباد

سابق آئی پی ایس آفیسر کرشنا پرساد بی جے پی میں شامل ہوں گے

آر چندرا وادن جو ایکسائز کمشنر کی حیثیت سے ریٹائرڈ ہوئے تھے، پارٹی میں شمولیت اختیار کرچکے ہیں اسی طرح کرنا ٹک کے ریٹائرڈ چیف سکریٹری رتنا پربھا جو تلنگانہ کے متوطن ہے، بی جے پی میں شمولیت اختیار کرچکے ہیں۔

حیدرآباد: سابق آئی پی ایس آفیسر ٹی کرشنا پرساد بی جے پی کی اعلیٰ قیادت کے ساتھ بات چیت کررہے ہیں اور عنقریب بھگوا جماعت میں شمولیت اختیار کرسکتے ہیں۔ ذرائع نے آج یہ بات بتائی۔1987

بیاچ کے آئی پی ایس عہدیدار 2020 میں ڈی جی پی کے عہدہ سے سبکدوش ہوئے تھے اور فی الحال ایک این جی او چلا رہے ہیں جس کا مقصد سماج کے کمزور طبقات میں خوشیاں لانا ہے۔اگر سب کچھ منصوبہ کے مطابق چلتا ہے تو پرساد اگست میں پارٹی میں شمولیت اختیار کرسکتے ہیں۔

سابق پولیس عہدیدار نے پی ٹی آئی کو بتایا کہ بات چیت جاری ہے اور وہ قومی سطح پر فیصلہ ساز اداروں میں سرگرم رول ادا کرنے کے خواہاں ہیں۔کرشنا پرساد نے کہا کہ بعض معالات پر بات چیت ہنوز جاری ہے اور میں انتخابی سیاست میں نہیں بلکہ دہلی میں سرگرم رول ادا کرنا چاہتا ہوں۔بنیادی طور پر میں فیصلہ ساز اداروں سے وابستہ ہونا چاہوں گا۔

انہوں نے کہا کہ ان کا کٹر ایقان ہے کہ ملک وزیر اعظم نریندر مودی کی زیر قیادت ترقی کرے گا اور کووڈ 19کی وباء کے دوران  ملک کی کار کردگی بہتر ثابت ہوچکی ہے۔واضح رہے کہ بی جے پی نے گذشتہ چند سال کے دوران کئی سابق عہدیداروں کو اپنی طرف کامیابی کے ساتھ راغب کیا ہے۔

آر چندرا وادن جو ایکسائز کمشنر کی حیثیت سے ریٹائرڈ ہوئے تھے، پارٹی میں شمولیت اختیار کرچکے ہیں اسی طرح کرنا ٹک کے ریٹائرڈ چیف سکریٹری رتنا پربھا جو تلنگانہ کے متوطن ہے، بی جے پی میں شمولیت اختیار کرچکے ہیں۔

 انہوں نے تروپتی سے لوک سبھا کے ضمنی انتخاب میں مقابلہ کیا تھا لیکن ناکام رہے تھے۔ آندھرا پردیش کے سابق چیف سکریٹری آئی وائی آر کرشنا راؤ بھی پارٹی میں شامل ہوچکے ہیں۔