حیدرآباد

سکریٹریٹ کے تعمیری کاموں کا اچانک معائنہ

چیف منسٹرکے چندر شیکھرراؤ نے آج سکریٹریٹ کامپلکس کا اچانک دورہ کرتے ہوئے تعمیراتی کاموں کا معائنہ کیا۔کے سی آر نے سکریٹریٹ کی عمارت کے اندرونی کاموں (انٹرئیرورکس) کوجلدازجلد مکمل کرنے کی ہدایت دی۔

حیدرآباد: چیف منسٹرکے چندر شیکھرراؤ نے آج سکریٹریٹ کامپلکس کا اچانک دورہ کرتے ہوئے تعمیراتی کاموں کا معائنہ کیا۔کے سی آر نے سکریٹریٹ کی عمارت کے اندرونی کاموں (انٹرئیرورکس) کوجلدازجلد مکمل کرنے کی ہدایت دی۔

کے سی آر نے کہاکہ ریاست کی مستقبل کی 150تا200 سالہ ضرورتوں کونظرمیں رکھتے ہوئے عصری تقاضوں سے لیس سکریٹریٹ کی عمارت تعمیر کی جارہی ہے۔ سکریٹریٹ کی نئی عمارت کوجدید ترین آلات سے لیس کرنے کیلئے عہدیداراور کنسٹرکشن ایجنسی کی جانب سے توجہ مبذول کی گئی ہے۔

بتایا گیاہے کہ نئی عمارت کا آئندہ چند ماہ میں افتتاح عمل میں آئے گا۔ موجودہ طورپرمختلف محکموں کے ذمہ داروں کے چیمبرس‘انٹرئیر ڈیزائننگ‘الکٹریکل ورکس‘پلمبنگ‘فلورنگ‘کلرنگ و دیگر کام جاری ہیں۔

حکومت کی جانب سے (617) کروڑ روپے کے خرچ کرتے ہوئے گرین بلڈنگ کانسپٹ کے مطابق سکریٹریٹ کامپلکس کی تعمیر کروائی جارہی ہے۔چیف منسٹرکے چندرشیکھرراؤ نے پہلے ہی اعلان کردیاہے کہ سکریٹریٹ کی نئی عمارت کومعمار دستور ڈاکٹر بی آرامبیڈکر کے نام سے موسوم کیاجائے گا۔

آج سکریٹریٹ کے تعمیراتی کاموں کے معائنہ کے دوران چیف منسٹرکے سی آر کے ہمراہ وزیر عمارات وشوارع وی پرشانت ریڈی‘ چیف سکریٹری سومیش کمار اوردیگرموجودتھے۔