حیدرآباد

شہر میں فساد کرانے ٹی آرایس۔ مجلس کی سازش : بنڈی سنجے

دہلی شراب اسکام سے توجہ ہٹانے کیلئے کے سی آر کی زیر قیادت لیڈر شپ نے شہر میں فساد کی سازش تیا ر کی ہے۔ کریم نگر میں آج اپنے مکان پر جمع اپنے حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے بنڈی سنجے نے یہ بات کہی۔

 حیدرآباد: تلنگانہ بی جے پی کے صدر و ایم پی کریم نگر بنڈی سنجے نے شہر حیدرآباد میں کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ ٹی آر ایس۔ مجلس، شہر میں فسادات کرانے کی سازش رچ رہے ہیں۔

 انہوں نے خاندانی حکمرانی کو ریاست کیلئے خطرناک قرار دیا اور الزام عائد کیا کہ تمام غیر مجاز سرگرمیوں و کاموں جیسے ریت مافیا، شراب گینگ، ڈرگس، لینڈ مافیا میں کے سی آر خاندان کے افراد ملوث بتائے گئے ہیں۔

 اب کے سی آر کی دختر کے کویتا کا نام دہلی کی اکسائز پالیسی اسکام میں لیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ علیحدہ تلنگانہ کے قیام کیلئے1400 سے زائد نوجوانوں نے جو قربانیاں دی ہیں وہ سب ضائع ہوگئیں۔

 دہلی شراب اسکام سے توجہ ہٹانے کیلئے کے سی آر کی زیر قیادت لیڈر شپ نے شہر میں فساد کی سازش تیا ر کی ہے۔ کریم نگر میں آج اپنے مکان پر جمع اپنے حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے بنڈی سنجے نے یہ بات کہی۔