حیدرآباد

صدر ٹی پی سی سی کی حیثیت سے ریونت ریڈی کا ایک سال مکمل

صدر ٹی پی سی سی تلنگانہ کی حیثیت سے اے ریونت ریڈی کا ایک سال مکمل ہونے پر آج گاندھی بھون میں جشن منا یا گیا۔کارکنوں نے گاندھی بھون آمد پر ریونت ریڈی کا شاندار استقبال کیا۔ آتشبازی اور باجہ نوازی کی گئی۔

حیدرآباد: صدر ٹی پی سی سی تلنگانہ کی حیثیت سے اے ریونت ریڈی کا ایک سال مکمل ہونے پر آج گاندھی بھون میں جشن منا یا گیا۔کارکنوں نے گاندھی بھون آمد پر ریونت ریڈی کا شاندار استقبال کیا۔ آتشبازی اور باجہ نوازی کی گئی۔

سینئر قائدین نے ریونت ریڈی کی زبردست گلپوشی کی۔ اس موقع پر کانگریس ورکنگ کمیٹی کے نامزد رکن وسابق مرکزی وزیر سبی رام ریڈی کو بھی تہنیت پیش کی گئی۔

سابق رکن اسمبلی وصدر ناگر کرنول بی جے پی ایرا شیکھر، مہیشورم اسمبلی حلقہ کے ٹی آر ایس قائد پرتاب ریڈی کے علاوہ میڑ چل اسمبلی حلقہ، چنور اسمبلی حلقہ اور دیورکنڈہ کے سینکڑوں ٹی آر ایس قائدین اور کارکنوں نے اس موقع پر کانگریس میں شمولیت اختیار کی۔

ریونت ریڈی نے تمام قائدین کو کھنڈوا پہنا کر کانگریس پارٹی میں شامل کرنے کا اعلان کیا۔ سابق وزیر محمد علی شبیر، انجن کمار یادو سابق ایم پی، ڈاکٹر گیتا ریڈی، ملوروی نائب صدر و دیگر قائدین نے ریونت ریڈی کو شال اڑھا کر تہنیت پیش کی اور اپنی تقاریر میں کہا کہ ریونت ریڈی کے ایک سالہ دور صدارت میں کانگریس پارٹی ریاست بھر میں مضبوط و مستحکم ہوئی ہے۔

ریڈی کی قیادت میں ریاستی حکومت کی ناکامیوں کو اجاگر کرنے کئی جلسے منعقد کئے گئے۔ کسانوں کے مسائل کے حل کیلئے، بڑے پیمانہ پر احتجاج منظم کیا گیا۔ ان قائدین نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں کانگریس پارٹی بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی۔

سبی رام ریڈی نے اپنی تقریر میں کہا کہ ریونت ریڈی کی قیادت میں کانگریس پارٹی آئندہ انتخابات میں برسراقتدار آئے گی۔انہوں نے پارٹی قائدین کو مشورہ دیا کہ کانگریس کو مستحکم بنانے متحدہ طور پر کام کریں۔