حیدرآباد

فلم گاندھی دیکھنے تھیٹر پہنچے 10طلبہ زخمی

ان بچوں کو معمولی زخم آئے۔ ریاستی وزیر تعلیم بی سبیتا اندرا ریڈی نے ضلع کلکٹر کو حکم دیا کہ وہ بچوں کا معیاری وبہتر علاج کرائیں۔

حیدرآباد: شہر کے پاش علاقہ بنجارہ ہلز میں ایک ملٹی پلیکس میں جمعرات کے روز کم وبیش 10اسکولی بچے اس وقت زخمی ہوگئے جبکہ یہ بچے، گاندھی فلم دیکھنے کیلئے چلتے ایسکیلیٹر پر گرپڑے اور زخمی ہوگئے۔

ان بچوں کو معمولی زخم آئے۔ ریاستی وزیر تعلیم بی سبیتا اندرا ریڈی نے ضلع کلکٹر کو حکم دیا کہ وہ بچوں کا معیاری وبہتر علاج کرائیں۔

بھارتیہ ودیا بھون اسکول کے طلبہ، آزادی کی ڈائمنڈ جوبلی تقاریب کے حصہ کے طور پر ”فلم گاندھی“ دیکھنے کیلئے بنجارہ ہلز کے آر کے سین میکس پہنچے۔ وزیر سبیتا اندرا ریڈی نے بتایا کہ اسکولی بچے، فلم دیکھنے، چلتے ایسکیلیٹر کے ذریعہ تھیٹر میں جارہے تھے کہ یہ حادثہ پیش آیا۔

بچے، گرپڑنے سے معمولی زخمی ہوگئے۔ انہوں نے ڈائرکٹر اسکول ایجوکیشن دیوا سینا کو ہدایت دی کہ وہ اپولو ہاسپٹل جو بلی ہلز جائیں جہاں یہ زخمی بچے زیر علاج ہیں اور حالات کا جائزہ لیں۔

کومت تلنگانہ نے ریاست بھر میں طلبہ کیلئے ”فلم گاندھی“ کی مفت نمائش کا اہتمام کیا ہے۔ اس حادثہ کے بعد وزیر نے مزید چوکسی برتنے کی ہدایت دی۔