حیدرآباد

مرکزی ٹیم کی چیف سکریٹری سے ملاقات

مرکزی ٹیم، نقصانات کے تخمینہ کا جائزہ لینے کے بعد کل شب حیدرآباد واپس پہنچی جہاں سومیش کمار نے ٹیم کے ارکان کیلئے ڈی۔ بریفنگ سیشن کا اہتمام کیا جس میں چیف سکریٹری نے ٹیم کو بارش اور سیلاب سے ہوئے نقصانات سے آگاہ کیا۔

حیدرآباد: ریاست کے مختلف اضلاع میں بارش اور سیلاب کی تباہی کا جائزہ لینے کے بعد واپس شہر آنے کے بعد چیف سکریٹری تلنگانہ سومیش کمار نے مرکز کی بین وزارتی ٹیم جس کی قیادت وزارت داخلہ کے جائنٹ سکریٹری سورو رائے نے کی تھی، کیلئے بریفنگ سیشن کا اہتمام کیا۔

ہفتہ کے روز جاری کردہ سرکاری اعلامیہ میں بتایا گیا کہ مرکزی ٹیم، نقصانات کے تخمینہ کا جائزہ لینے کے بعد کل شب حیدرآباد واپس پہنچی جہاں سومیش کمار نے ٹیم کے ارکان کیلئے ڈی۔ بریفنگ سیشن کا اہتمام کیا جس میں چیف سکریٹری نے ٹیم کو بارش اور سیلاب سے ہوئے نقصانات سے آگاہ کیا۔

سینئر عہدیداروں پر مشتمل مرکزی ٹیم حیدرآباد پہنچی تھی۔ ارکان کی دو، دو ٹیمیں بنائی گئیں اور یہ ٹیموں نے21 اور22جولائی کو سیلاب سے متاثر مختلف اضلاع کا دورہ کیا۔

ایک ٹیم نے نظام آباد، نرمل اور عادل آباد اضلاع کا دورہ کیا جبکہ دوسری ٹیم جئے شنکر بھوپال پلی، ملگ اور بھدرادری کتہ گوڑم پہنچی، ان ٹیموں نے سیلاب سے ہوئے نقصانات کا تخمینہ لگایا۔ چیف سکریٹری نے مختلف اضلاع کا دورہ کرتے ہوئے سیلاب کی تباہی کا جائزہ لینے پر ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔