حیدرآباد

نریندر مودی کی حیدرآباد آمد

ریاست تلنگانہ میں 2400کروڑ مالیتی مختلف ریلوے پروجیکٹوں کے آغازکیساتھ حیدرآباداور وجئے واڑہ کے درمیان وندے بھارت اکسپریس ٹرین کوبھی جھنڈی دکھائیں گے۔

حیدرآباد: وزیر اعظم نریندر مودی 19جنوری کو حیدرآباد کا دورہ کریں گے جہاں وہ ریاست تلنگانہ میں 2400کروڑ مالیتی مختلف ریلوے پروجیکٹوں کے آغازکیساتھ حیدرآباداور وجئے واڑہ کے درمیان وندے بھارت اکسپریس ٹرین کوبھی جھنڈی دکھائیں گے۔

متعلقہ خبریں
41 برسوں کے بعد کسی وزیراعظم کا دورہ عادل آباد
لوک سبھا الیکشن: ضابطہ اخلاق بہت جلد نافذ ہوگا: مرکزی وزیر کشن ریڈی
بی آر ایس کے مزید 2 امیدواروں کا اعلان، سابق آئی اے ایس و آئی پی ایس عہدیداروں کو ٹکٹ
بی آر ایس قائد ملا ریڈی کی کانگریس میں شمولیت کا امکان
مودی کے دورہ اروناچل پردیش پر چین کا احتجاج

بی جے پی کی جانب سے جاری کردہ صحافتی اعلامیہ میں پیر کے روزیہ بات بتائی گئی۔نریندر مودی کے دورہ کے پیش نظرریاستی صدر بی جے پی بنڈی سنجے کمارجوحلقہ کریم نگر سے لوک سبھا میں نمائندگی بھی کرتے ہیں اور بی جے پی کے اوبی سی مورچہ کے صدرڈاکٹرلکشمن جو رکن رایہ سبھا بھی ہیں نے سکندرآبادریلوے اسٹیشن کا دورہ کیا اور ریلویزکے عہدیداروں کے ساتھ ایک اجلاس بھی منعقد کیا۔

وزیر اعظم مودی‘ سکندرآبادریلوے اسٹیشن کوعصری بنانے (ماڈرنائزیشن)کے پروجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔

اس پراجیکٹ پر 700 کروڑ روپے خرچ کئے جائیں گے اوروہ ریمورٹ کے ذریعہ قاضی پیٹ میں پیر وڈیکل اوور ہالنگ (پی اوایچ)کنسٹرکشن کاموں کا آغاز کریں گے۔اس طرح وزیر اعظم سکندرآباد۔ محبوب نگر ڈبلنگ کاموں کا جس کا تخمینہ مصارف 1231 کروڑ روپے لگایا گیاہے کا بھی آغاز کریں گے۔