حیدرآباد

وزیر ٹرانسپورٹ نے بھدرا چلم میں دریائے گوداوری کا معائنہ کیا

وزیر کے ہمراہ کئی عوامی نمائندے اور رہنما بھی تھے۔وزیر نے فوجی حکام سے بات کی اور بھدراچلم میں گوداوری کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریلیف اور بحالی کے اقدامات میں ریاستی حکومت کی مدد کرنے کے سلسلہ میں کئی تجاویز دیں۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے بھدراچلم میں دریائے گوداوری کی آبی سطح 70 فٹ سے زیادہ بڑھ رہی ہے۔ریاستی وزیر ٹرانسپورٹ پی اجے کمار نے بھدراچلم میں دریائے گوداوری کی سیلابی صورتحال کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر وزیر موصوف نے خصوصی پوجا کی۔

 وزیر کے ہمراہ کئی عوامی نمائندے اور رہنما بھی تھے۔وزیر نے فوجی حکام سے بات کی اور بھدراچلم میں گوداوری کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریلیف اور بحالی کے اقدامات میں ریاستی حکومت کی مدد کرنے کے سلسلہ میں کئی تجاویز دیں۔دریں اثناء سی ایل پی لیڈر بھٹی وکرامارکا نے ریاستی حکومت پر گوداوری سیلاب کی امدادی کوششوں میں مخلص نہ ہونے اور متاثرین کے تئیں لاپرواہی کا الزام لگایا۔

 وہ گوداوری سیلاب امدادی کارروائیوں کا معائنہ کرنے بھدراچلم آئے تھے۔ بھٹی نے سوال کیا کہ کیا بھدراچلم کے ایم ایل اے پوڈیم ویرایا نے سیلاب سے متعلق امدادی کارروائیوں میں تجاویز اور مشورے نہیں لیے۔

ماضی میں کانگریس کے دور میں گوداوری کے کئی منڈل سیلاب زدہ تھے لیکن کشتیاں دستیاب کروائی گئی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ گوداوری کے سیلاب میں اضافہ ہونے کے باوجود ابھی تک ضلع میں ہیلی کاپٹر نہیں بھیجے گئے ہیں۔