حیدرآباد

ویمنس کالج کوٹھی میں کل جلسہ سیرت النبیؐ و تقسیم انعامات

پروفیسر ایم ویجولتا پرنسپل عثمانیہ یونیورسٹی کالج فار ویمن کوٹھی کے بموجب جمعرات یکم دسمبر کو صبح 10:30 بجے جلسہ سیرت النبیؐ و تقسیم انعامات مقرر ہے۔

حیدرآباد: پروفیسر ایم ویجولتا پرنسپل عثمانیہ یونیورسٹی کالج فار ویمن کوٹھی کے بموجب جمعرات یکم دسمبر کو صبح 10:30 بجے جلسہ سیرت النبیؐ و تقسیم انعامات مقرر ہے۔

جلسہ میں ڈاکٹر مولانا حافظ مظفر حسین خان قادری بندہ نوازی مہمان خصوصی ہوں گے۔ سید کلیم صدر دکن این آرآئز گروپ حیدرآباد صدرت کریں گے۔

پروفیسر مجید بیدار سابق صدر شعبہ اردو جامعہ عثمانیہ مہمان اعزازی ہوں گے۔ ڈاکٹر غوثیہ بانو، ڈاکٹر ثمینہ بیگم انتظامی امور کی ذمہ دار ہوں گی۔

ڈاکٹر سیدہ نسیم سلطانہ نے تمام طلباء و طالبات کو بونافائیڈ سرٹیفکیٹ کے ساتھ جمعرات یکم دسمبر کو صبح 10 بجے ویمنس کالج کوٹھی میں گوہرانہ تبسم کے پاس اپنے ناموں کا اندراج کروالیں۔

جلسہ سیرت النبیؐ و جلسہ تقسیم انعامات میں شرکت کی عام اجازت رہے گی۔ مزید تفصیلات کے لئے فون نمبر 8639804816 پر ربط پیدا کرسکتے ہیں۔