حیدرآباد

پاسپورٹ درخواستوں کی جانچ‘ تلنگانہ پولیس کی ستائش

مرکزی وزارت خارجہ کی جانب سے پاسپورٹ درخواستوں کی وقت مقررہ کے دوران جانچ کیلئے تلنگانہ پولیس کی کارکردگی کو سب سے بہترین قراردیا گیا ہے۔

حیدرآباد: مرکزی وزارت خارجہ کی جانب سے پاسپورٹ درخواستوں کی وقت مقررہ کے دوران جانچ کیلئے تلنگانہ پولیس کی کارکردگی کو سب سے بہترین قراردیا گیا ہے۔

ڈائرکٹر جنرل آف پولیس ایم مہیندر ریڈی نے کہا کہ پولیس بہترین تال میل کا مظاہرہ اور وقت مقررہ پر پاسپورٹ درخواستوں کی جانچ کے عمل کو سال22-2021 کے دوران ملک میں بہترین قراردیا گیا ہے۔

18اور 19 نومبرکو نئی دہلی میں منعقد شدنی ریجنل پاسپورٹ آفیسرس کانفرنس2022کے دوران مرکزی وزیر داخلہ ڈاکٹر ایس جئے شنکر تلنگانہ پولیس کو ایوارڈ عطاء کریں گے۔

ڈی جی پی مہیندر ریڈی نے تمام پولیس عہدیداروں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ انہیں توقع ہے کہ محکمہ پولیس اپنی بہترین کارکردگی کے سلسلہ کو جاری رکھتے ہوئے ریاست کیلئے مزید ایوارڈس حاصل کریں گے۔