حیدرآباد

چیف منسٹرکے سی آر کی31  اگست کو بہار روانگی

چیف منسٹر کے چندر شیکھرراؤ اپنے اس وعدہ کو پورا کریں گے۔اس کے علاوہ گزشتہ دنوں سکندرآباد میں ایک ٹمبر ڈپو میں لگی آگ کی وجہ سے فوت بہار کے 12 مزدوروں کے افراد خاندان میں بھی کے سی آر مالی امداد حوالہ کریں۔

حیدرآباد: چیف منسٹرکے چندرشیکھرراؤ31 اگست کوبہارکے دورہ پر روانہ ہوں گے۔وہ چہارشنبہ کی صبح خصوصی طیارہ سے حیدرآباد سے پٹنہ کیلئے روانہ ہوں گے۔ واضح رہے کہ سابق میں چیف منسٹرنے اعلان کیا تھا وادی گلوان میں ہند۔چین تصادم میں شہید پانچ فوجیوں جن کا تعلق بہار سے تھا‘کے افراد خاندان کومالی مدد فراہم کریں گے۔

چیف منسٹر کے چندر شیکھرراؤ اپنے اس وعدہ کو پورا کریں گے۔اس کے علاوہ گزشتہ دنوں سکندرآباد میں ایک ٹمبر ڈپو میں لگی آگ کی وجہ سے فوت بہار کے 12 مزدوروں کے افراد خاندان میں بھی کے سی آر مالی امداد حوالہ کریں۔

چیف منسٹرتلنگانہ اپنے ہم منصب نتیش کمار کے ساتھ امدادی چیکس حوالہ کریں گے۔ بعدازاں وہ نتیش کمار کی جانب سے ترتیب کردہ ظہرانہ میں شرکت کریں گے۔ بتایاجارہا ہے کہ کے سی آر اورنتیش کمار ملک کی تازہ ترین سیاسی صورتحال پرغور وخوص کریں گے۔