حیدرآباد

چیف منسٹر کیخلاف توہین آمیز ریمارکس، ڈی اروند کے خلاف کیس درج

ایڈوکیٹ نے دعویٰ کیا کہ ایم پی نظام آباد کی تقریر، یوٹیوب پر پیش کی گئی روی کمار ایڈوکیٹ کی شکایت پر سرورنگر پولیس نے ڈی اروند کے خلاف آئی پی سی کی دفعات504 اور505(1)(c) کے تحت کیس درج کرلیا ہے۔

حیدرآباد: سرور نگر پولیس نے نظام آباد کے بی جے پی ایم پی ڈی اروند کے خلاف کیس درج کرلیا ہے۔ ان پر چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کے خلاف برا بھلا کہنے اور اشتعال انگیز تقریر کا الزام ہے۔ شہر کے روی کمار ایڈوکیٹ نے سرور نگر پولیس اسٹیشن پہنچ کر شکایت درج کرائی جس میں انہوں نے دعویٰ کیا کہ بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ ڈی اروند نے 13 جولائی کو بی جے پی ہیڈ آفس نامپلی میں پریس کانفرنس کے دوران چیف منسٹر اور دیگر افراد کے خلاف توہین آمیز جملے ادا کئے۔

 ایڈوکیٹ نے دعویٰ کیا کہ ایم پی نظام آباد کی تقریر، یوٹیوب پر پیش کی گئی روی کمار ایڈوکیٹ کی شکایت پر سرورنگر پولیس  نے ڈی اروند کے خلاف آئی پی سی کی دفعات504 اور505(1)(c) کے تحت کیس درج کرلیا ہے۔