حیدرآباد

مظفر نگر واقعہ، معصوم بچوں کے ذہنوں کو زہر آلود کیاجارہا ہے: اسد اویسی

اسد اویسی نے سماجی رابطہ کی ویب سائٹ Xپر کہا کہ معصوم بچوں کے ذہنوں میں یہ پیام مسلط کیا جارہاہے۔ کسی مسلمان کو کوئی بھی مارپیٹ کرسکتاہے اور اس کی توہین کرسکتاہے اور اسے نتائج کا سامنا کرنانہیں پڑے گا۔

حیدرآباد: اے آئی ایم آئی کے صدر اسد الدین اویسی نے آج کہا کہ اتر پردیش کامظفر نگر علاقہ جہاں ایک ٹیچر پر فرقہ وارانہ تبصرہ کرنے کا الزام عائد کیاگیاہے‘گزشتہ  9 سال (بی جے پی دور حکومت) کانتیجہ ہے۔

متعلقہ خبریں
اسدالدین اویسی کا کووڈ وبا کے تباہ کن اثرات کی طرف اشارہ
نماز تراویح
ناپاکی کا دھبہ صاف نہ ہو
اسد الدین اویسی نے گھر گھر پہنچ کر عوام سے ملاقات (ویڈیو)
حج کی محفوظ رقم اور زکوۃ

انہوں نے سماجی رابطہ کی ویب سائٹ Xپر کہا کہ معصوم بچوں کے ذہنوں میں یہ پیام مسلط کیا جارہاہے۔ کسی مسلمان کو کوئی بھی مارپیٹ کرسکتاہے اور اس کی توہین کرسکتاہے اور اسے نتائج کا سامنا کرنانہیں پڑے گا۔

انہوں نے دعوی کیا کہ بچے کے والد نے اپنے بچے کو اسکولس سے نکال لیاہے اور یہ لکھ کر دیاہے کہ وہ اس معاملہ کو آگے بڑھانا نہیں چاہتے کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ انہیں انصاف نہیں ملے گا اور اس کے بجائے ماحول خراب ہوسکتاہے۔

 اویسی نے پوچھا کہ یہ لوگ کون ہیں جو اپنے بچے کے لیے باپ کے انصاف مانگنے پر ماحول پر خراب کردیں گے۔ انہوں نے کہاکہ چیف منسٹر اتر پردیش یوگی ادیتیہ ناتھ کی حکومت پر یہ الزام ہے کہ لوگوں کو قانونی کارروائی پر کوئی بھروسہ نہیں رہا۔

 انہوں نے طنز کرتے ہوئے کہاکہ یہ بھی ممکن ہے کہ ٹیچر کو سزا ملنے کے بجائے کوئی سرکاری ایوارڈ مل جائے۔ این سی پی سی آر کو انصاف کو یقینی بنانے کے بجائے ویڈیو کے وائرل ہوجانے پر زیادہ تشویش ہے۔

یوپی میں جرائم اور دیگر غیرقانونی سرگرمیوں میں ملوث ہونے والوں کے خلاف بلڈوزرس کے استعمال کاحوالے دیتے ہوئے اے آئی ایم آئی ایم لیڈر نے ادیتہ ناتھ سے کہاکہ آخر بلڈوزر کہاں چلے گئے اور ’ٹھوک دو‘ کیوں نہیں کہاجارہاہے۔