اسمبلی سے راجہ سنگھ کو خارج  کرنے مجلس کا مطالبہ

مجلس نے اسپیکر اسمبلی پوچارم سرینواس ریڈی کو مکتوب ایصال کیا اور ریڈی سے خواہش کی کہ وہ پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفی صلعم کی شان اقدس میں گستاخانہ تبصرہ کرنے پر راجہ سنگھ کے خلاف کاروائی کریں۔

حیدرآباد: آل انڈیا مجلس اتحادالمسلمین نے آج تلنگانہ اسمبلی کے اسپیکر سے اپیل کی ہے کہ وہ بی جے پی کے رکن راجہ سنگھ کو اسمبلی سے خارج کردیں کیونکہ راجہ سنگھ نے لئے گئے  اپنے عہدہ وراز داری حلف کی خلاف ورزی کی ہے۔

 مجلس نے اسپیکر اسمبلی پوچارم سرینواس ریڈی کو مکتوب ایصال کیا اور ریڈی سے خواہش کی کہ وہ پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفی صلعم کی شان اقدس میں گستاخانہ تبصرہ کرنے پر راجہ سنگھ کے خلاف کاروائی کریں۔ اے آئی ایم آئی ایم کے جنرل سکریٹری احمد پاشاہ قادری نے دعویٰ کیا کہ راجہ سنگھ کے ریمارکس سے ملک کے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔

انہوں نے رکن اسمبلی کی حیثیت سے لئے حلف کی صریحاً خلاف ورزی کی ہے۔ حلف، ایک رکن کو دستور سے وفاداری کا پابند بناتا ہے جبکہ سیکولر ازم اور بھائی چارہ آئین کے بنیادی ڈھانچے کا حصہ ہیں۔

 انہوں نے نشاندہی کی کہ آئین کے آرٹیکل194 کے تحت اسمبلی کو خصوصی اختیارات حاصل ہیں۔ مراعات شکنی، ایوان کی توہین پر کسی بھی شخص کو سزا دی جاسکتی ہے اور اسمبلی کو یہ بھی اختیار حاصل ہے کہ وہ رکن کو ایوان سے خارج کرسکتی ہے۔

...رشتوں کا انتخاب
...اب اور بھی آسان

لڑکی ہو یا لڑکا، عقد اولیٰ ہو یا عقد ثانی
اب ختم ہوگی آپ کی تلاش اپنے ہمسفر کی

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور فری سبسکرپشن حاصل کرکے منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

www.munsifmatrimony.com

تبصرہ کریں

Back to top button