حیدرآباد

امرجیوتی پرچیف منسٹرکا شہیدفوجیوں کو خراج

کے سی آر نے شہیدجوانوں کی یادگار امرجیوتی پر پھول نچھاور کیئے۔ ملک کی آزادی کے ڈائمنڈ جوبلی تقاریب کے ضمن میں شہید جوانوں کی قربانیوں کویاد کرتے ہوئے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔

حیدرآباد: ملک کی 75 ویں یوم آزادی‘ ریاست بھر میں جوش وخروش کے ساتھ منائی گئی۔ چیف منسٹر کے چندرشیکھرراؤ کی سرکاری قیام گاہ پرگتی بھون میں بھی جشن آزادی پروگرام رکھا گیا۔ چیف منسٹرکے چندرشیکھرراؤ نے قومی پرچم کی رسم کشائی انجام دی۔

اس موقع پر رکن اسمبلی خیریت آباد دانم ناگندر اوررکن کونسل ایس مدھوسدن چاری وپرگتی بھون کا عملہ موجود تھا۔ پرگتی بھون میں پرچم کشائی انجام دینے کے بعد کے چندرشیکھرراؤپر یڈگراؤنڈ سکندرآباد کے لئے روانہ ہوئے۔

جہاں انہوں نے شہیدجوانوں کی یادگار امرجیوتی پر پھول نچھاور کیئے۔ ملک کی آزادی کے ڈائمنڈ جوبلی تقاریب کے ضمن میں شہید جوانوں کی قربانیوں کویاد کرتے ہوئے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔