دہلی

انوراگ ٹھاکر کے ساتھ میٹنگ کے بعد پہلوانوں نے احتجاج ختم کردیا

پونیا نے صحافیوں سے مخاطب کرتے ہوئے کہا،”ہم اپنااحتجاج ختم کر رہے ہیں کیونکہ حکومت نے ہمیں یقین دیا ہے کہ انصاف ہوگا۔ڈبلیو ایف آئی کے روز مرہ کے کاموں کو سنبھالنے اور ہماری تحفظات کاجائزہ لینے کے لئے کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

نئی دہلی: بجرنگ پونیا،وینیش فوگاٹ اور دیگر معزز پہلوانوں نے کھیل کے مرکزی وزیر انوراگ ٹھاکر کے ساتھ میٹنگ کے بعد ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا(ڈبلیو ایف آئی) کے خلاف جنتر منتر پر تین دن سے چلنے ولا اپنا احتجاج جمعہ کو د یر رات ختم کردیا۔

متعلقہ خبریں
احتجاجی ریسلرس اپنے میڈلس گنگا میں بہاد دیں گے
جنتر منتر پر اسرائیل کے خلاف احتجاج، 50افراد زیرحراست
ویڈیو: اسرائیل میں حکومت کے خلاف ہنگامے پھوٹ پڑے
برج بھوشن شرن سنگھ کے خلاف چارج شیٹ پر جلد فیصلہ
بس میں سیٹ کیلئے مسافر کا انوکھا احتجاج

پونیا نے صحافیوں سے مخاطب کرتے ہوئے کہا،”ہم اپنااحتجاج ختم کر رہے ہیں کیونکہ حکومت نے ہمیں یقین دیا ہے کہ انصاف ہوگا۔ڈبلیو ایف آئی کے روز مرہ کے کاموں کو سنبھالنے اور ہماری تحفظات کاجائزہ لینے کے لئے کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

کھیل کے وزیر نے کہا ہے کہ کھلاڑیوں کی حفاظت ان کی اولین ترجیح ہے کیونکہ کھلاڑیوں کو فیڈریشن سے پہلے بھی دھمکیاں مل چکی ہیں۔ وزیر نے ہر قدم پر ہماری حمایت کی ہے۔ حمایت کرنے کیلئے سبھی کا شکریہ اداکرتے ہوئے احتجاج کو ختم کیا۔

اس میٹنگ کے بعد ٹھاکرنے کہا کہ برج بھوشن سنگھ ڈبلیو ایف آئی کے صدر کا عہدہ چھوڑدیں گے اور جانچ میں تعاون کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ ڈبلیو ایف آئی کے خلاف جانچ کے لئے نگرانی کمیٹی کی تشکیل دی جائے گی۔

 یہ کمیٹی کھلاڑیوں کے ذریعے لگائے گئے جنسی بد انتظامی،مالی ضابطگیاں اور انتظامی غلطی کے الزاموں کی جانچ کرے گی۔ کمیٹی چار ہفتے میں جانچ ہوری کرے گی۔