ای راجندر غیر مشروط معذرت خواہی کریں: وی پرشانت ریڈی

پرشانت ریڈی نے یاد دلایا کہ اسمبلی میں پہلے جب ای راجندر وزیر تھے تب انہوں نے کہا تھا کہ ہر سیاسی جماعت کو اس کے ارکان کی بنیاد پر بی اے سی میں مدعو کیا جائے گا۔

حیدرآباد: ریاستی وزیر مقننہ وی پرشانت ریڈی نے اسپیکر اسمبلی پوچارم سرینواس ریڈی کے خلاف توہین آمیز ریمارکس کرنے پر بی جے پی رکن اسمبلی ای راجندر کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

 ریڈی نے بی جے پی ایم ایل اے سے کہا کہ وہ اپنے ان ریمارکس پر غیر مشروط معذرت خواہی کریں یا پھر مقننہ قوانین کے تحت راجندر کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی۔

 انہوں نے کہا کہ راجندر کاتبصرہ، اسپیکر کے عہدہ کی توہین کے مترادف ہے۔ انہوں نے یاد دلایا کہ اسمبلی میں پہلے جب ای راجندر وزیر تھے تب انہوں نے کہا تھا کہ ہر سیاسی جماعت کو اس کے ارکان کی بنیاد پر بی اے سی میں مدعو کیا جائے گا۔ پرشانت ریڈی نے کہاکہ اسمبلی چلانے کیلئے ہمیں بی جے پی ارکان کے مشورہ کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔

...رشتوں کا انتخاب
...اب اور بھی آسان

لڑکی ہو یا لڑکا، عقد اولیٰ ہو یا عقد ثانی
اب ختم ہوگی آپ کی تلاش اپنے ہمسفر کی

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور فری سبسکرپشن حاصل کرکے منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

www.munsifmatrimony.com

تبصرہ کریں

Back to top button