جنوبی بھارتسوشیل میڈیا

برڈفلو، کئی مرغیاں اور بطخیں تلف کردی گئیں

کیرالا کے ضلع کوٹائم کی تین علٰحدہ پنچایتوں میں 6 ہزار سے زائد برڈس کو علٰحدہ کردیا گیا ہے تاکہ انہیں مذکورہ مرض سے محفوظ رکھنے کی راہ ہموار ہوسکے۔

کوٹائم: ریاست میں برڈفلو کی وجہ حکام نے احتیاطی اقدامات میں تیزی پیدا کردی ہے۔ کیرالا کے ضلع کوٹائم کی تین علٰحدہ پنچایتوں میں 6 ہزار سے زائد برڈس کو علٰحدہ کردیا گیا ہے تاکہ انہیں مذکورہ مرض سے محفوظ رکھنے کی راہ ہموار ہوسکے۔

ویچور‘ نندور اور ارفاکورا پنچایتوں میں ہفتہ کو 6,017 برڈس ہلاک ہوگئیں ہیں جن میں زیادہ تر کی موت مذکورہ مرض کی وجہ سے ہوئی ہے اس کے علاوہ بطخیں بھی ہلاک ہوگئیں۔

ہفتہ کو مذکورہ ضلع میں اس طرح کے واقعات کے بعد ضلع انتظامیہ نے احتیاطی اقدامات شروع کردئیے ہیں اور مرغیوں کو علٰحدہ رکھا جارہا ہے اس کے علاوہ بطخوں کو بھی علٰحدہ رکھا گیا ہے تاکہ یہ مرض مزید نہ پھیلنے پائے۔ بتایا جاتا ہے کہ تقریباً 133 بطخیں اور 156 مرغیاں مرگئے ہیں۔

جبکہ نندور میں 2753 بطخیں فوت ہوگئی ہیں۔ جبکہ ارپوکرا میں 2975 بطخیں ہلاک ہوگئی ہیں۔ کوٹائم ضلع انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ ریلیز میں یہ بات بتائی گئی ہے۔ برڈفلو انتہائی متعدی ہوتا ہے۔ اس دوران لکشادیپ انتظامیہ نے جزیرہ سے مرغیوں کی سربراہی پر امتناع عائد کردیا ہے۔ کیونکہ کیرالا میں برڈ فلو پھوٹ پڑا ہے۔