حیدرآباد

چلڈرنس ڈے: کے ٹی آر نے ننھے لڑکے کی خواہش پوری کردی

اس لڑکے کے اس ویڈیو پر وزیرموصوف نے فوری ردعمل ظاہر کرتے ہوئے منیجنگ ڈائرکٹر حیدرآباد واٹربورڈ دانا کشور کوہدایت دی کہ وہ شخصی طورپرآج اس علاقہ کا دورہ کریں اور اس مسئلہ کو حل کریں۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے تارک راماراو نے یوم اطفال کے موقع پر ایک ننھے لڑکے کی خواہش پوری کرتے ہوئے اس کے علاقہ کے پینے کے پانی کی پائپ لائن کے مسئلہ کو حل کرنے کی ہدایت دی۔

اس لڑکے نے وزیرموصوف کو ایک مختصر ویڈیو ٹوئیٹ کی تھی جس میں وہ ایک پلے کارڈ لئے ٹہرا ہوا ہے۔ اس پلے کارڈ پر لکھاگیا ہے کہ گذشتہ پانچ برسوں سے حیدرآباد کی گولڈن سٹی کالونی پلرنمبر248 میں پینے کے پانی کی پائپ لائن کا انتظار یہاں کے لوگ کررہے ہیں۔

اس لڑکے کے اس ویڈیو پر وزیرموصوف نے فوری ردعمل ظاہر کرتے ہوئے منیجنگ ڈائرکٹر حیدرآباد واٹربورڈ دانا کشور کوہدایت دی کہ وہ شخصی طورپرآج اس علاقہ کا دورہ کریں اور اس مسئلہ کو حل کریں۔