حیدرآباد

باہو بلی انداز میں ننھے بچہ کو سیلاب میں بچالیا گیا (ویڈیو وائرل)

اس منظر کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوا ہے۔ نمائندہ منصف کے مطابق منتھنی ٹاؤن کا اہم چوراہا زیر آب آگیا۔ ٹاؤن کے کئی محلوں امبیڈکر نگر، مری داڈا، واسوی نگر، دونتل واڑہ، بوئن پیٹ، لائن گڈا میں بیری کنٹہ کے مکانات میں پانی داخل ہوگیا۔

حیدرآباد: ریاست تلنگانہ میں سیلاب زدہ مقامات پر بچاؤ کاموں کے  دوران ڈرامائی مناظر دیکھنے میں آرہے ہیں۔ ضلع پدا پلی کے منتھنی ٹاؤن میں ایک بچاؤ کارکن نے  جو گردن تک پانی میں ڈوبا ہوا تھا، ایک تین ماہ کے بچے کو بچالیا۔ اس کارکن نے پلاسٹک کے ٹب میں بچہ کو رکھا اور اس کو اپنے سرپر اٹھاکر محفوظ مقام پہنچ گیا۔

اس واقعہ نے باہو بلی کے ایک کلپ کی یاد تازہ کردی۔ اس کلپ میں ایک شخص (بچاؤ کارکن) اپنے سرپر ایک پلاسٹک کا ٹب اٹھائے نظر آرہا ہے۔ اس ٹب میں گرم کپڑوں میں لپیٹا ہوا ایک تین ماہ کا ننھا بچہ ہے۔ایک خاتون جو بچے کی ماں دکھائی دے رہی ہے، ایک دوسرے شخص کی مدد سے کندھوں تک کے پانی سے گذرتی دکھائی دے رہی ہے۔

 اس منظر کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوا ہے۔ نمائندہ منصف کے مطابق منتھنی ٹاؤن کا اہم چوراہا زیر آب آگیا۔ علاوہ ازیں ٹاؤن کے کئی محلوں امبیڈکر نگر، مری داڈا، واسوی نگر، دونتل واڑہ، بوئن پیٹ، لائن گڈا میں بیری کنٹہ کے مکانات میں پانی داخل ہوگیا۔

 اس سلسلہ میں ایک خاندان، اپنے شیر خوار کو بچانے کیلئے جدوجہد کررہا تھا۔ مری واڈا میں پانی داخل ہوگیا تھا اور گردن تک پانی ہی پانی تھا۔ ایک شخص نے پلاسٹک کی ٹوکری میں بچہ کو اٹھایا اور اس ٹوکری کو سرپر اٹھا کر سیلاب کے پانی سے بحفاظت گذر گیا۔ یہ واقعہ، مشہور فلم باہو بلی کے ایک منظر کو یاد دلاتا ہے۔