بلقیس بانو : گجرات حکومت نے وحشیانہ سوچ کو فروغ دیا: کے کویتا

کے کویتا نے مجرموں کی رہائی کے واقعہ پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ گجرات کی بی جے پی حکومت نے پانچ ماہ کی حاملہ بلقیس بانو کی عصمت دری اور اس کی تین سالہ بیٹی کے قاتلوں کو معاف کر کے وحشیانہ سوچ کو فروغ دیا ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کی حکمران جماعت ٹی آرایس کی رکن قانون ساز کونسل کے کویتا نے بلقیس بانو عصمت دری معاملہ کے مجرمین کی معافی پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ عصمت دری اور قتل جیسے گھناؤنے جرائم کے مجرموں کو ملک کی آزادی کے موقع پر رہا کرنایوم آزادی کے مبارک دن کو داغدار کرتا ہے۔

انہوں نے مجرموں کی رہائی کے واقعہ پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ گجرات کی بی جے پی حکومت نے پانچ ماہ کی حاملہ بلقیس بانو کی عصمت دری اور اس کی تین سالہ بیٹی کے قاتلوں کو معاف کر کے وحشیانہ سوچ کو فروغ دیا ہے۔

یہ قانون وانصاف کی روح اور مکمل طور پر انسانیت کے خلاف ہے۔کویتا نے کہاکہ ایک خاتون ہونے کے ناطے وہ بلقیس بانو کے درد اور خوف کو محسوس کر سکتی ہیں۔ جس طرح عصمت دری کرنے والوں اور قاتلوں کو جیل سے رہا ہونے پر عزت دی گئی وہ مہذب معاشرہ کے منہ پر طمانچہ ہے۔

اس خطرناک عمل کو شروع میں ہی روکنا ضروری ہے۔انہوں نے کہاکہ قانون پر سب کا اعتماد برقرار رکھنے کے لیے ضروری ہے کہ قاتلوں کی معافی کایہ شرمناک فیصلہ واپس لیا جائے۔ انہوں نے سپریم کورٹ سے درخواست کی ہے کہ وہ اس معاملہ کا اپنے طورپر نوٹ لے اور اس معاملے میں مداخلت کرے۔

...رشتوں کا انتخاب
...اب اور بھی آسان

لڑکی ہو یا لڑکا، عقد اولیٰ ہو یا عقد ثانی
اب ختم ہوگی آپ کی تلاش اپنے ہمسفر کی

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور فری سبسکرپشن حاصل کرکے منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

www.munsifmatrimony.com

تبصرہ کریں

Back to top button