بنسی لال پیٹ کی باؤلی کو سیاحتی مرکز بنانے کی مساعی

ریاستی وزیر افزائش مویشیان، سمکیات، وڈیری ٹی سرینواس یادو نے آج کہا کہ بنسی لال پیٹ کی سیڑھیوں والی باؤلی کو سیاحتی مرکز کے طور پر فروغ دیا جائے گا۔

حیدرآباد: ریاستی وزیر افزائش مویشیان، سمکیات، وڈیری ٹی سرینواس یادو نے آج کہا کہ بنسی لال پیٹ کی سیڑھیوں والی باؤلی کو سیاحتی مرکز کے طور پر فروغ دیا جائے گا۔

ٹی سرینواس یادو نے اتوار کے روز اسپیشل چیف سکریٹری بلدی نظم نسق و شہری ترقیات اروند کمار کے ساتھ شہر کے حلقہ صنعت نگر کے بنسی لال پیٹ میں سیڑھیوں والی باؤلی کے تزئین نو کا موں کا معائنہ کیا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امرتسر کے گردوارہ کی سیڑھیوں والی باؤلی کے طرز پر بنسی لال پیٹ کی سیڑھیوں والی باؤلی کو خوبصورت بنایا جائے گا۔

ریاستی وزیر بلدی نظم نسق و شہری ترقیات کے ٹی آر کی ہدایت پر تمام قدیم و تاریخی ڈھانچوں کی عظمت رفتہ بحال کرنے کیلئے کوشاں ہے۔

انہوں نے اس قدیم سنگ بستہ باؤلی کے اطراف پختہ سڑکیں تعمیر کی جائیں گی اور یہاں کی تمام عمارتوں کی روغن دوزی کی جائے گی۔ تاکہ سیاحوں کیلئے یہ مقام پر کشش دکھائی دے۔

...رشتوں کا انتخاب
...اب اور بھی آسان

لڑکی ہو یا لڑکا، عقد اولیٰ ہو یا عقد ثانی
اب ختم ہوگی آپ کی تلاش اپنے ہمسفر کی

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور فری سبسکرپشن حاصل کرکے منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

www.munsifmatrimony.com

تبصرہ کریں

Back to top button