بنڈی سنجے نے امیت شاہ کی چپل اُٹھائی ( ویڈیو وائرل)

پوجا کے بعد جب امیت شاہ مندر سے باہر نکلے تو بنڈی سنجے تیزی کے ساتھ آگے بڑھے اور انہوں نے امیت شاہ کو چپل اٹھا کر دی تاکہ وہ چپل پہن سکیں۔امیت شاہ تلنگانہ کے منوگوڑو میں جلسہ میں شرکت کے لئے پہنچے تھے۔

حیدرآباد: مرکزی وزیرداخلہ امیت شاہ کوچپل اٹھاکر پہننے کے لئے دینے سے متعلق تلنگانہ بی جے پی کے صدربنڈی سنجے کا ویڈیو وائرل ہوگیا جس پر مختلف گوشوں سے ان پر تنقیدیں کی جارہی ہیں۔امیت شاہ نے گزشتہ روز سکندرآباد کی مہانکالی مندر میں پوجا کی تھی۔

پوجا کے بعد جب وہ مندر سے باہر نکلے تو بنڈی سنجے تیزی کے ساتھ آگے بڑھے اور انہوں نے امیت شاہ کو چپل اٹھا کر دی تاکہ وہ چپل پہن سکیں۔امیت شاہ تلنگانہ کے منوگوڑو میں جلسہ میں شرکت کے لئے پہنچے تھے۔

تلنگانہ کے وزیرآئی ٹی تارک راماراو کے ساتھ ساتھ ریاست کی حکمران جماعت ٹی آرایس کے سوشیل میڈیا کنوینر وائی ستیش ریڈی نے اس ویڈیو کو ٹوئیٹر ہینڈل سے پوسٹ کیا۔یہ ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے سوشیل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمس پر تیزی کے ساتھ وائرل ہوگیا۔

...رشتوں کا انتخاب
...اب اور بھی آسان

لڑکی ہو یا لڑکا، عقد اولیٰ ہو یا عقد ثانی
اب ختم ہوگی آپ کی تلاش اپنے ہمسفر کی

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور فری سبسکرپشن حاصل کرکے منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

www.munsifmatrimony.com

تبصرہ کریں

Back to top button