حیدرآباد

ممتاز صحافی نعیم وجاہت کی حج کوروانگی

تلنگانہ یونائٹیڈ ایڈیٹرس اسوسی ایشن، حیدرآباد کے زیراہتمام علی گلشن نور خاں بازار حیدرآباد میں ممتاز صحافی نعیم وجاہت (سیاست) کی گلپوشی بضمن حج کو روانگی عمل میں آئی۔

حیدرآباد: تلنگانہ یونائٹیڈ ایڈیٹرس اسوسی ایشن، حیدرآباد کے زیراہتمام علی گلشن نور خاں بازار حیدرآباد میں ممتاز صحافی نعیم وجاہت (سیاست) کی گلپوشی بضمن حج کو روانگی عمل میں آئی۔

صدر اسوسی ایشن میر ہادی علی مدیر اعلیٰ روزنامہ ’بے مثال‘نے اس موقع پر کہا کہ ہر سال ماہ ذی الحجہ میں ساری دنیا کے لاکھوں کروڑوں بندگان خدا دنیاوی قیود سے بے نیاز ہوکر حج کو جاتے ہیں۔

آج یہ سعادت نعیم وجاہت کو حاصل ہورہی ہے جنہیں ہم آج مبارکباد پیش کررہے ہیں۔

اس موقع پر نعیم وجاہت کو مبارکباد پیش کرنے والوں میں رشید فاروقی (روزنامہ انگارے)، مولانا دلدار حسین عابدی (روزنامہ دلدار ہند)، تجمل حسین (ایڈیٹر حیدرآباد ایکسپریس)، زین العابدین ناہید(ایڈیٹر این ڈی اے)، سیدعابد حسین رضوی عرفان، احسان علی جعفری، عظیم حیدرآبادی اور دیگر شامل ہیں۔