دہلی

ای ڈی کی تحویل میں عاپ سربراہ کی حفاظت و سلامتی کے بارے میں پارٹی فکر مند:آتشی

دہلی کی کابینی وزیرآتشی نے جمعہ کے روزکہاکہ عام آدمی پارٹی‘ چیف منسٹر دہلی اروندکجریوال کی ای ڈی کی تحویل میں حفاظت وسلامتی کے بارے میں فکر مند ہے کیونکہ انہیں زیڈ پلس زمرہ کی سیکیوریٹی دی گئی ہے۔

نئی دہلی: دہلی کی کابینی وزیرآتشی نے جمعہ کے روزکہاکہ عام آدمی پارٹی‘ چیف منسٹر دہلی اروندکجریوال کی ای ڈی کی تحویل میں حفاظت وسلامتی کے بارے میں فکر مند ہے کیونکہ انہیں زیڈ پلس زمرہ کی سیکیوریٹی دی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں
پنجاب میں تنہا الیکشن لڑنا عام آدمی پارٹی اور کانگریس کا مشترکہ فیصلہ: کجریوال
اروندکجریوال کی گرفتاری کے خلاف کئی ریاستوں میں احتجاج
اللہ، قطعی فیصلہ کرے گا: شیخ شاہجہاں
ای ڈی ٹیم، کجریوال کے پی اے کے دیوان خانہ میں بیٹھی رہی
کویتا، پیش نہیں ہورہی ہیں سپریم کورٹ میں ای ڈی کا انکشاف

انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ(ای ڈی) نے جمعرات کے روزاکسائزپالیسی سے مربوط منی لانڈرنگ کیس میں کجریوال کوگرفتارکرلیا۔ آتشی نے یہاں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہندوستان کی جمہوری تاریخ میں پہلی مرتبہ کسی قومی پارٹی کے صدر کو لوک سبھا انتخابات سے پہلے گرفتارکیاگیاہے۔

انہوں نے الزام لگایاکہ انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ کوئی بھی ثبوت پیش کرنے سے قاصر رہاہے۔ اس سے ظاہر ہوتاہے کہ بی جے پی اروندکجریوال سے کتنی خوفزدہ ہے۔انہوں نے کہاکہ یہ لوگ جانتے ہیں کہ صرف ایک لیڈر انہیں چالینج کرسکتاہے اوریہی وجہ ہے کہ یہ لوگ اروند کجریوال اورعام آدمی پارٹی کوکچلنے کی ہرممکن کوشش کررہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ کجریوال نے اپناانکم ٹیکس کاجاب چھوڑدیا تاکہ سڑکوں پراترکر جمہوریت کوبچاسکیں۔ آپ لوگوں نے انہیں گرفتارکرلیاتاکہ لوک سبھاکے لئے انتخابی مہم چلانے سے انہیں روک سکیں۔ انہوں نے کہاکہ جمہوریت کوبچانے کیلئے کئی کجریوال ابھریں گے۔

آتشی نے کہاکہ عام آدمی پارٹی ای ڈی کی تحویل میں کجریوال کی حفاظت و سلامتی کے بارے میں فکر مند ہے۔ دہلی کے چیف منسٹر کی حیثیت سے کجریوال کوزیڈپلس سیکیوریٹی دی گئی ہے۔ فی الحال وہ ای ڈی کی تحویل میں ہیں۔ کجریوال کی حفاظت و سلامتی کیلئے کون ذمہ دارہوگا۔

ای ڈی کے دفتر میں ان کے لاک اپ میں کون داخل ہورہاہے۔ مرکز کو وہاں ان کے سیکیوریٹی انتظامات کے بارے میں جواب دینا ہوگا۔ انہوں نے الزام لگایاکہ بی جے پی کجریوال اوراپوزیشن جماعتوں کے خلاف سیاسی سازش رچ رہی ہے۔

اگرکرپشن کے الزامات کا سامناکررہے قائدین بی جے پی میں شامل ہوجائیں تو ان کے کیسس کی تحقیقات نہیں کی جاتی۔ ہیمنت سورین کوگرفتار کرلیاگیاہے اورکانگریس کے بینک کھاتے منجمد کردیئے گئے ہیں۔ یہ انتخابات کو متاثر کرنے کی ایک کوشش ہے۔اپوزیشن اورعام آدمی پارٹی کے خلاف آپ جوبھی سازش رچ رہے ہیں، دہلی،پنجاب اوراس ملک کے عوام آپ کومنہ توڑ جواب دیں گے۔