بی جے پی دفتر کے قریب مشتبہ کار کی موجودگی سے سراسیمگی

عابڈس پولیس نے کارکادروازہ کھول کر اس میں رکھے سوٹ کیس کی تلاشی لی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے کارکے مالک کی شناخت کرنے کی کوشش کررہی ہے۔

حیدرآباد: اس وقت سراسمیگی پھیل گئی جب ریاستی بی جے پی آفس نامپلی کے قریب مشتبہ ٹاٹا نانو کارپائی گئی جس کا رجسٹریشن مہاراشٹرا کا ہے۔

اس کارمیں ٹراویلنگ سوٹ کیس پایاگیا جوگاڑی کی پچھے کی سیٹ پر رکھاہواتھا۔ مقامی افراد نے کہاکہ دودن سے نانو کار یہاں پررکھی ہوئی دیکھی جارہی ہے۔

بعدازاں اس سلسلہ میں پولیس کواطلاع دی گئی جس پر پولیس نے کلوزٹیم کو طلب کیا اور کار کی تلاشی لی‘جس میں کوئی مشتبہ چیزنہیں پائی گئی۔

عابڈس پولیس نے کارکادروازہ کھول کر اس میں رکھے سوٹ کیس کی تلاشی لی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے کارکے مالک کی شناخت کرنے کی کوشش کررہی ہے۔

...رشتوں کا انتخاب
...اب اور بھی آسان

لڑکی ہو یا لڑکا، عقد اولیٰ ہو یا عقد ثانی
اب ختم ہوگی آپ کی تلاش اپنے ہمسفر کی

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور فری سبسکرپشن حاصل کرکے منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

www.munsifmatrimony.com

تبصرہ کریں

Back to top button