حیدرآباد

بی جے پی قائدین کیخلاف کارروائی کرنے سے ای ڈی حکام خوفزدہ

کے پی سی سی نے ٹویٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے کہاکہ تلنگانہ میں بی جے پی کے آپریشن لوٹس کے دوران پولیس نے 15 کروڑ روپے ضبط کئے گئے۔بی جے پی نے ایک‘ایک رکن اسمبلی کی قیمت 100‘ 100 کروڑ روپے مقرر کی تھی۔

حیدرآباد: کرناٹک پردیش کانگریس نے ای ڈی اور آئی ٹی حکام پر بی جے پی قائدین کیخلاف کارروائی کرنے سے خوفزدہ ہونے کاالزام لگایا ہے۔ تلنگانہ میں بی جے پی کی جانب سے ٹی آر ایس کے اراکین اسمبلی کو خریدنے کیلئے کی گئی کوشش پر کے پی سی سی نے شدید ردعمل ظاہر کیا۔

کے پی سی سی نے ٹویٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے کہاکہ تلنگانہ میں بی جے پی کے آپریشن لوٹس کے دوران پولیس نے 15 کروڑ روپے ضبط کئے گئے۔بی جے پی نے ایک‘ایک رکن اسمبلی کی قیمت 100‘ 100 کروڑ روپے مقرر کی تھی۔

اگرچہ کہ یہ کروڑہا روپے کا معاملہ ہے مگر انفورسمنٹ ڈائرکٹور یٹ اورانکم ٹیکس عہدیدار اس واقعہ پر ابھی تک مقدمات درج نہیں کئے ہیں۔ کرناٹک کانگریس کی جانب سے کہاگیا کہ بی جے پی قائدین کے مکانات اور دفاتر پر دھاؤے کرنے سے ای ڈی اورآئی ٹی کے عہدیدار خوفزدہ ہیں۔