حیدرآباد

بی جے پی کارکنوں کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ، بنڈی سنجے کی پولیس پر برہمی

صدر بی جے پی ریاستی کمیٹی ورکن پارلیمنٹ بنڈی سنجے نے بی جے پی یوا مورچہ کے تقریباً7کارکنوں کو گرفتار کرکے ان کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ جاری کرنے پر پولیس پر برہمی کااظہارکیا۔

حیدرآباد: صدر بی جے پی ریاستی کمیٹی ورکن پارلیمنٹ بنڈی سنجے نے بی جے پی یوا مورچہ کے تقریباً7کارکنوں کو گرفتار کرکے ان کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ جاری کرنے پر پولیس پر برہمی کااظہارکیا۔

متعلقہ خبریں
بی جے پی کے ٹی ڈی پی سے اتحاد کی قیاس آرائیاں
سرپنچوں کے بقائے جاری کرنے بنڈی سنجے کا مطالبہ
کے ٹی آر ناستک، بھگوان پر یقین نہیں رکھتے؟
تلنگانہ بی جے پی کے صدارتی عہدہ سے معزول کرنے پر بنڈی سنجے مایوس، ایک حامی کا اقدام خودکشی
تمام ہندوں سے متحد ہوجانے کی اپیل: بنڈی سنجے

بنڈی سنجے نے آج چنچل گوڑہ جیل پہنچ کر بی جے پی یووامورچہ کے کارکنوں سے ملاقات کی۔ پولیس نے ٹی ایس پبلک سرویس کمیشن کے پرچے افشا کئے جانے کے خلاف احتجاج کرنے والے بی جے پی یووا مورچہ کے کارکنوں کو گرفتار کرکے جیل روانہ کردیا تھا۔

بنڈی سنجے نے اس موقع پر اخباری نمائندوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ ریاست میں نظم وضبط پر حکومت کا کوئی کنٹرول نہیں ہے۔

انہوں نے چیف منسٹر کے سی آر، ریاستی وزیر کے ٹی آر پر بے روزگار نوجوانوں کی زندگیوں کے ساتھ کھلواڑ کرنے کا الزام عائد کیا۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی وزیر کے ٹی آر کے حاصل کردہ قلمدانوں میں دھاندلیاں اور اسکام ہورہے ہیں۔

سی ایم کے سی آر ان کے فرزند کے ٹی آر سے اس مسئلہ پر کچھ بھی نہیں پوچھ رہے ہیں۔

انہوں نے سی ایم کے سی آر سے مطالبہ کیا کہ جو شخص اس کی کابینی ذمہ داریوں کو پورا نہ کرے ایسے شخص کو کابینہ سے ہٹا دینا چاہئے انہوں نے کے ٹی آر کو اس مسئلے پر فوری استعفیٰ دینے کا مطالبہ کیا۔