حیدرآباد

تلنگانہ بھر میں اجتماعی طورپر قومی ترانہ پڑھنے کا پروگرام، چیف منسٹر کی شرکت

آزادی کے 75برس کی تکمیل کے موقع پر تلنگانہ حکومت نے عوام سے اپیل کی تھی کہ ریاست بھر میں اجتماعی قومی ترانہ پڑھاجائے۔اس اپیل پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے عوام کی بڑی تعداد نے اس پروگرام میں ریاست بھر کے اہم مقامات پر حصہ لیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ بھر میں اجتماعی طورپر قومی ترانے پڑھنے کے پروگرام کے حصہ کے طورپرشہرحیدرآباد کے عابڈس علاقہ میں 11.30بجے دن منعقدہ تقریب میں وزیراعلی کے چندرشیکھرراو نے ریاستی وزرا، اعلی عہدیداروں اور طلبہ کے ساتھ شرکت کی۔

 اس پروگرام میں وزراء محمود علی، سرینواس گوڑ، پرشانت ریڈی، ٹی سرینواس یادو، ایم ایل ایز اور ایم ایل سی نے بھی حصہ لیا اور اسے کامیاب بنایا۔وزیراعلی کے اس پروگرام میں شرکت کے سلسلہ میں عابڈس علاقہ میں ٹریفک کے رخ کو موڑدیاگیا تھااورپولیس کی جانب سے وسیع تربندوبست کیاگیا تھا۔

آزادی کے 75برس کی تکمیل کے موقع پر تلنگانہ حکومت نے عوام سے اپیل کی تھی کہ ریاست بھر میں اجتماعی قومی ترانہ پڑھاجائے۔اس اپیل پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے عوام کی بڑی تعداد نے اس پروگرام میں ریاست بھر کے اہم مقامات پر حصہ لیا۔

تمام دفاتر، تعلیمی ادروں، عوامی،پرائیویٹ اداروں، شاپنگ مالس، سنیما تھیٹرس میں کام اس موقع پرروک دیاگیا تھا اور یہاں تک کہ ٹریفک بھی روک دی گئی تھی۔اس موقع پر ٹی آرایس کے رکن راجیہ سبھا کے کیشوراو نے کہا کہ ریاستی حکومت نے بڑے پیمانہ پر یوم آزادی کے 75برس کی تکمیل کا جشن منایا ہے۔

چہارشنبہ کو رویندربھارتی تھیٹر میں مشاعرہ، لوک فنکاروں کا مظاہرہ بھی ہوگا۔ساتھ ہی ریاست بھر میں خون کے عطیہ کے کیمپس بھی منعقد کئے جائیں گے۔