حیدرآباد

تلنگانہ بی جے پی کے صدربنڈی سنجے گرفتار

بی جے پی کارکنوں نے پولیس کو بنڈی سنجے کو گرفتار کرنے سے روکنے کی کوشش کی جس سے کچھ دیر کے لئے کشیدگی پھیل گئی۔ اس گرفتاری کے بعد پارٹی نے منگل کو ریاست بھر میں بند کی اپیل کی۔

حیدرآباد: دہلی میں شراب گھوٹالہ میں ملوث ہونے کا الزام لگاتے ہوئے بی جے پی کے کارکنوں کی جانب سے ٹی آرایس کی رکن قانون ساز کونسل کے کویتا کے مکان کے باہر کئے گئے مظاہرہ کے دوران بی جے پی کے کارکنوں کو گرفتارکرنے کی مذمت کرتے ہوئے تلنگانہ بی جے پی کے صدر بنڈی سنجے کے احتجاج پر پولیس نے ان کو گرفتارکرلیا۔

بنڈی سنجے جنگاوں میں یاترا کررہے تھے۔ان کی گرفتاری کے موقع پر پولیس کو مشکل صورتحال کاسامنا کرناپڑاکیونکہ پولیس اور زعفرانی جماعت کے کارکنوں میں بحث وتکرارہوگئی۔

بی جے پی کارکنوں نے پولیس کو بنڈی سنجے کو گرفتار کرنے سے روکنے کی کوشش کی جس سے کچھ دیر کے لئے کشیدگی پھیل گئی۔ اس گرفتاری کے بعد پارٹی نے منگل کو ریاست بھر میں بند کی اپیل کی۔