دیگر ممالک

برازیل میں منکی پوکس انفیکشن سے ایک شخص کی موت

رپورٹ کے مطابق متاثرہ شخص کی قوت مدافعت بہت کمزور تھی۔ یہ موت جنوب مشرقی میناس گیریس صوبے کے دارالحکومت بیلو ہوریزونٹے میں ہوئی۔ریاستی وزیر صحت نے ایک بیان میں کہا کہ وہ دیگر سنگین بیماریوں میں بھی مبتلا تھا اور اسپتال میں زیر علاج تھا۔

برازیلیا: برازیل میں منکی پاکس انفیکشن سے ایک شخص کی موت ہو گئی ہے۔ یہ افریقہ سے باہر اس سنگین بیماری سے پہلی موت ہے۔ ‘خلیج ٹائمز’ نے ہفتہ کو اپنی رپورٹ میں یہ اطلاع دی۔ رپورٹ کے مطابق متاثرہ شخص کی قوت مدافعت بہت کمزور تھی۔ یہ موت جنوب مشرقی میناس گیریس صوبے کے دارالحکومت بیلو ہوریزونٹے میں ہوئی۔

ریاستی وزیر صحت نے ایک بیان میں کہا کہ وہ دیگر سنگین بیماریوں میں بھی مبتلا تھا اور اسپتال میں زیر علاج تھا۔ برازیل کی وزارت صحت نے بتایا کہ ملک میں اب تک تقریباً 1000 منکی پوکس کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جن میں سے زیادہ تر کیسز جنوب مشرقی ریاستوں ساو پاؤلو اور ریو ڈی جنیرو سے آئے ہیں۔