کرناٹک

33فلائٹس کا رخ چینائی سے بنگلورو ایرپورٹ کی طرف موڑدیا گیا

طوفان میشانگ کے اثر کی وجہ سے ٹامل ناڈو کے دارالحکومت چینائی اور قریبی اضلاع میں شدید بارش کا سلسلہ جاری ہے چنانچہ چینائی سے 33 فلائٹس کا رخ کیمپے گوڑانٹرنیشنل ایرپورٹ (کے آئی اے) کی طرف موڑدیا گیا۔

بنگلورو: طوفان میشانگ کے اثر کی وجہ سے ٹامل ناڈو کے دارالحکومت چینائی اور قریبی اضلاع میں شدید بارش کا سلسلہ جاری ہے چنانچہ چینائی سے 33 فلائٹس کا رخ کیمپے گوڑانٹرنیشنل ایرپورٹ (کے آئی اے) کی طرف موڑدیا گیا۔

کے آئی اے کا انتظام چلانے والی بنگلورو انٹرنیشنل ایرپورٹ لمیٹیڈ (بی آئی اے ایل) کے عہدیداروں کے مطابق گھریلو اور بین الاقوامی دونوں فلائٹس کا رخ چینائی سے موڑدیا گیا۔

ان فلائٹس میں انڈیگو، اسپائس جیٹ، اتحاد، لفتھانسا اور گلف ایئر کی فلائٹس شامل ہیں۔ موسم سازگار نہ ہونے کی وجہ سے چینائی ایرپورٹ پیر کو رات11بجے تک آمد و رفت کے لیے بند کردیا گیا۔