حیدرآباد

تلنگانہ میں یوگا کو فروغ دینے اور نیا کورس شروع کرنے حکومت کا فیصلہ

یوگا اور اس کی قدیم مشق کو بڑھاوا دینے کے حصہ کے طور پر یوگا میں ”ٹریٹمنٹ اسسٹنٹ“ کے نام سے ایک خصوصی کورس شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

حیدرآباد: چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کی زیر قیادت حکومت تلنگانہ نے ریاست میں یوگا کو بڑے پیمانے پر فروغ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ یوگا اور اس کی قدیم مشق کو بڑھاوا دینے کے حصہ کے طور پر یوگا میں ”ٹریٹمنٹ اسسٹنٹ“ کے نام سے ایک خصوصی کورس شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے

 اور یہ خصوصی کورس بیگم پیٹ کے نیچرو پیتھک میڈیکل کالج میں شروع کیا جائے گا سکریٹری میڈیکل اینڈ ہیلت وبہبود خاندان ایس اے ایم رضوی نے سکریٹری اسٹیٹ یوگا دھیا نا پریشد کو تعلیمی سال2022-23 سے ”ٹریٹمنٹ اسسٹنٹس آن یوگا اور نیچرو پیتھک“ کورس شروع کی انتظامی منظوری دی ہے

 اور ہرسال اس کورس میں 40طلبہ کو داخلہ کی اجازت رہے گی۔تلنگانہ کے محکمہ آیوش کے سینئر عہدیدارنے بتایا کہ گذشتہ چند برسوں کے دوران یوگا کے بارے میں شعور بیدار ہوا اور عوام میں قدرتی طریقہ علاج جیسے نیچرو پیتھی اور یوگا کے بارے میں شعور بڑھا ہے۔

 اس نئے کورس میں داخلہ لینے والے طلبہ اسٹائی فنڈ کیلئے اہل رہیں گے۔ ریاستی حکومت نے بیگم پیٹ کے نیچرو پیتھک ہاسپٹل میں بنیادی سہولتوں میں اضافہ کرنے اور50 لاکھ روپے جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔