تلنگانہ میں 15 نئے فائر اسٹیشن قائم کرنے کا اعلان

حکومت تلنگانہ کی جانب سے ریاست کے ہر اسمبلی حلقہ میں ایک فائر اسٹیشن قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

حیدرآباد: حکومت تلنگانہ کی جانب سے ریاست کے ہر اسمبلی حلقہ میں ایک فائر اسٹیشن قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

حکومت کی جانب سے ریاست میں 15 نئے فائیر اسٹیشن قائم کرنے اور 382 عہدے (367مستقل اور 15 آوٹ سورسنگ) تشکیل دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے ا حکامات جاری کئے گئے۔

حکومت کا مقصد اس عملہ کے ذریعہ فائیر اسٹیشن کا مینٹیننس کرنا ہے۔ یہ فائر اسٹیشن اُن اسمبلی حلقوں میں قائم کئے جائیں گے جہاں پہلے سے کوئی فائیر اسٹیشن موجود نہیں ہے۔

یہ فیصلہ اُس وقت لیا گیا جب رکن اسمبلی اسٹیشن گھن پور ٹی راجیا نے چیف منسٹر سے ان کے حلقہ میں فائر اسٹیشن کے قیام کیلئے فنڈس منظور کرنے کی درخواست کی تھی۔

...رشتوں کا انتخاب
...اب اور بھی آسان

لڑکی ہو یا لڑکا، عقد اولیٰ ہو یا عقد ثانی
اب ختم ہوگی آپ کی تلاش اپنے ہمسفر کی

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور فری سبسکرپشن حاصل کرکے منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

www.munsifmatrimony.com

تبصرہ کریں

Back to top button