حیدرآباد

تلنگانہ کے تیرتے ہوئے سولار پی وی پراجکٹ کو مودی نے قوم کے نام معنون کیا

راما گنڈم میں این ٹی پی سی کے 100میگاواٹ والے تیرتے ہوئے سولار پی وی پراجکٹ کو قوم کے نام کیا۔این ٹی پی سی نے جاریہ سال یکم جولائی کوراماگنڈم میں ہندوستان کے سب سے بڑے تیرنے والے سولار پراجکٹ کوتیار کیاتھا۔

حیدرآباد: وزیراعظم نریندرمودی نے ورچول طریقہ کار کے ذریعہ تلنگانہ کے پدا پلی ضلع کے راما گنڈم میں این ٹی پی سی کے 100میگاواٹ والے تیرتے ہوئے سولار پی وی پراجکٹ کو قوم کے نام کیا۔این ٹی پی سی نے جاریہ سال یکم جولائی کوراماگنڈم میں ہندوستان کے سب سے بڑے تیرنے والے سولار پراجکٹ کوتیار کیاتھا۔

اس طرح این ٹی پی سی نے 2032ء تک 60GBقابل تجدید توانائی کی گنجائش کے مقررہ نشانہ کوحاصل کرنے کی سمت سفر میں ایک اہم سنگ میل کوپار کیاتھا۔ توقع ہے کہ اس پراجکٹ سے 4.36ملین کاربن کے اخراج کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔ساتھ ہی سالانہ 2ہزار ملین پانی لیٹر پانی کوبھی بچایاجاسکے گا۔

 انہوں نے وزارت بجلی کی ایک اسکیم کابھی آغاز کیا۔ اجول بھارت،اجول بھوشیہ بجلی 2047کے اختتام کے موقع پر اس اسکیم کا آغاز کیاگیا۔ تجدید شدہ تقسیمی شعبہ کی اسکیم کا مقصد بجلی کے محکمہ اور ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کی اہمیت ومالیاتی استحکام کوبہتربنانا ہے۔

 اس اسکیم کے ذ ریعہ ڈسٹری بیوشن انفراسٹرکچر کوبہترکرنے، عصری بنانے،ڈسکامس کے لیے مالی امداد فراہم کرنا تاہم تمام صارفین کیلئے قابل بھروسہ اورمعیاری بجلی کی سربراہی میں بہتری پرتوجہ مرکوز کرنا ہے۔