جرائم و حادثات

4کروڑکے جہیز کے بعد بھی سسرال کی ہراسانی، خاتون نے خودکشی کرلی

شادی کے وقت امراوتی کے والدین نے نقد رقم، پلاٹ اور جیولری کل ملاکر 4 کروڑ روپئے کا جہیز دیا تھا۔ کچھ عرصہ سے شوہر اور سسرالی افراد نے خاتون امراوتی کو ہراساں کررہے تھے۔

حیدرآباد: 4 کروڑ کا جہیز دے کر بھی ماں باپ اپنی بیٹی کی جان نہ بچا سکے۔ شوہر اور سسرالی افراد کی ہراسانی سے تنگ خاتون نے خودکشی کرلی۔ پولیس ذرائع کے بموجب کواڈی گوڑہ کی 30 سالہ خاتون امراوتی کی شادی 2019ء میں گجولہ رامارم کے ابھیلیش سے ہوئی۔ انھیں 2 بچے ہیں۔

متعلقہ خبریں
شوہر کا ماں کے ساتھ وقت گزارنا اور اسے رقم دینا گھریلو تشدد نہیں: کورٹ
چال چلن پر شبہ: 12سال سے گھر میں محروس خاتون بازیاب، دل دہلادینے والا واقعہ
بیوی کو بطور نان نفقہ ماہانہ60ہزار روپئے کی رقم زیادہ نہیں: ہائی کورٹ
6سال سے کوما میں موجود لڑکے کی موت، والدین کا ڈاکٹر کے خلاف کارروائی کا مطالبہ
16سالہ لڑکی حاملہ پائی گئی، والدین و شوہر کے خلاف کیس درج

شادی کے وقت امراوتی کے والدین نے نقد رقم، پلاٹ اور جیولری کل ملاکر 4 کروڑ روپئے کا جہیز دیا تھا۔ کچھ عرصہ سے شوہر اور سسرالی افراد نے خاتون امراوتی کو ہراساں کررہے تھے۔

 امراوتی نے ہراسانی سے تنگ آکر اپنے سسرالی مکان میں پھانسی لے کر خودکشی کرلی۔ سورم پولیس نے ایک مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا۔