حیدرآباد

تین ایرپورٹس کیلئے اراضی حاصل کی جائے،کے سی آر کو کشن ریڈی کا مکتوب

مکتوب میں بتایا گیا کہ عادل آباد اور ورنگل میں براؤن فیلڈ اور نظام آبادمیں گرین فیلڈ ایرپورٹ تعمیر کیا جائے گا۔واضح رہے کہ مرکزی حکومت کی جانب سے ملک میں 21گرین فیلڈ ایرپورٹس تعمیر کرنے کیلئے رضامندی ظاہر کی گئی ہے۔

حیدرآباد: مرکزی حکومت کی جانب سے ریاست میں تین نئے ایرپورٹس کے لئے حصول اراضی کا عمل شروع کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کے نام مکتوب میں مرکزی وزیر سیاحت جی کشن ریڈی نے عادل آباد،نظام آباد اور ورنگل میں ایرپورٹس کی تعمیر کیلئے حصول اراضی کے عمل میں تیزی لانے کیلئے کہا گیا ہے۔

مکتوب میں بتایا گیا کہ عادل آباد اور ورنگل میں براؤن فیلڈ اور نظام آبادمیں گرین فیلڈ ایرپورٹ تعمیر کیا جائے گا۔واضح رہے کہ مرکزی حکومت کی جانب سے ملک میں 21گرین فیلڈ ایرپورٹس تعمیر کرنے کیلئے رضامندی ظاہر کی گئی ہے۔

اگر ریاستی حکومت کی جانب سے حصول اراضی کے عمل کو بروقت مکمل کرلیا جاتاہے تو تلنگانہ میں نئے ایرپورٹس کا اضافہ ہوگا۔مرکزی وزیر سیاحت جی کشن ریڈی جن کا تعلق ریاست تلنگانہ سے ہے کہ مطابق اگر ریاستی حکومت تین نئے ایرپورٹس کیلئے حصول اراضی کے امور میں تیزی لاتے ہیں تو مرکزی حکومت کی جانب سے مکمل تعاون کیا جائے گا۔

وزیر اعلیٰ کے نام مکتوب میں کشن ریڈی نے کہا کہ ایرپورٹ اتھاریٹی آف انڈیا کی جانب سے عادل آباد، ورنگل اور نظام آباد میں ایرپورٹس کے تعمیر کے متعلق فیزیبلیٹی رپورٹ2021شمس میں ہی مرکزی حکومت کو سونپ دی تھی۔موجودہ طورپر شمس آباد انٹرنیشنل ایرپورٹ جو حیدرآباد کے مضافات میں واقع ہے۔

تلنگانہ عوام کے گھریلو اور بین الاقوامی سفر کی ضرورتوں کی تکمیل کر رہاہے۔حیدرآباد سے طویل فاصلہ پر وہنے کی وجہ سے عادل آباد اور نظام آباد میں نئے ایرپورٹس کی تعمیر کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔یہاں اس بات کا تذکرہ ضروری ہے کہ عادل آباد اور ورنگل میں پہلے ہی سے ایراسٹریپ موجود ہے۔

اس لئے وہاں براؤن فیلڈ ایرپورٹ اورنظام آباد میں ایرپورٹ کی تعمیر کیلئے پہلے مرحلہ میں 510 ایکر اور دوسرے مرحلہ میں 235ایکر اراضٰ کی ضرورت ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی کی زیر قیادت مرکزی حکومت کی جانب سے ملک کے طول وعرض میں نئے ایرپورٹس کی تعمیر پر توجہ مرکوز کی گئی تھی۔آندھراپردیش میں دگارتی(نیلور) بھوگاپورم اور اروائل (کرنول) شامل ہیں۔