جی ایچ ایم سی پارک جوبلی ہلز میں باکسر نکہت زرین نے پودا لگایا

نکہت زرین نے کہا کہ رکن پارلیمنٹ سنتوش کمار کی جانب سے شروع کردہ گرین انڈیا چیالنج مستقل کی نسلوں کیلئے کافی کار آمد ثابت ہوگا۔انہوں نے عوام کو صاف شفاف،سرسبز وشاداب ماحول کیلئے آگے آتے ہوئے بڑے پیمانے پر شجر کاری کرنے کی اپیل کی۔

حیدرآباد: ٹی آر ایس رکن راجیہ سبھا جئے سنتوش کمار کی جانب سے شروع کردہ گرین انڈیا چیالنج میں شہر آفاق باکسر نکہت زرین نے حصہ لیتے ہوئے پودہ لگایا۔آج جوہلی ہلز میں واقع جی ایچ ایم سی پارک میں نکہت زرین نے پودہ لگایا۔

اس موقع پر نکہت زرین نے کہا کہ رکن پارلیمنٹ سنتوش کمار کی جانب سے شروع کردہ گرین انڈیا چیالنج مستقل کی نسلوں کیلئے کافی کار آمد ثابت ہوگا۔انہوں نے عوام کو صاف شفاف،سرسبز وشاداب ماحول کیلئے آگے آتے ہوئے بڑے پیمانے پر شجر کاری کرنے کی اپیل کی۔

واضح رہے کہ دولت مشترکہ کھیلوں میں ملک  کیلئے سونے کا تمغہ حاصل کرنے پر سنتوش کمار نے نکہت زرین کو مبارکباد دیتے ہوئے گرین انڈیا چیالنج میں حصہ لینے کی خواہش کی تھی۔آج نکہت زرین کی جانب سے پودا لگانے پر سنتوش کمار نے شکریہ ادا کیا۔

...رشتوں کا انتخاب
...اب اور بھی آسان

لڑکی ہو یا لڑکا، عقد اولیٰ ہو یا عقد ثانی
اب ختم ہوگی آپ کی تلاش اپنے ہمسفر کی

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور فری سبسکرپشن حاصل کرکے منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

www.munsifmatrimony.com

تبصرہ کریں

Back to top button