حسین ساگر میں گنیش وسرجن پر کوئی تحدیدات نہیں:سرینواس یادو

خیریت آبادگنیش کی پوجا کے بعد چہارشنبہ کے روز سرینواس یادو نے الزام عائد کیا کہ بی جے پی قائدین گنیش مورتیوں کے وسرجن کے مسئلہ پرسیاست کررہے ہیں اور بی جے پی قائدین جان بوجھ کر فیسٹول کے نام پرعوام میں الجھنیں پیدا کررہے ہیں۔

حیدرآباد: ریاستی وزیر افزائش مویشیان ٹی سرینواس یادو نے آج کہاکہ حسین ساگر میں گنیش مورتیوں کے وسرجن پر کوئی تحدیدات نہیں ہیں اور وسرجن کا عمل شیڈول کے مطابق 9 ستمبر کو منعقد ہوگا۔

خیریت آبادگنیش کی پوجا کے بعد چہارشنبہ کے روز سرینواس یادو نے الزام عائد کیا کہ بی جے پی قائدین گنیش مورتیوں کے وسرجن کے مسئلہ پرسیاست کررہے ہیں اور بی جے پی قائدین جان بوجھ کر فیسٹول کے نام پرعوام میں الجھنیں پیدا کررہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ عہدیدارٹینک بنڈ پر 9 ستمبر کے روزمنعقدشدنی وسرجن کے انتظامات میں مصروف ہیں۔ بعدازاں انہوں نے نیکلس روڈ پہونچ کر مورتیوں کے وسرجن کے انتظامات کا جائزہ لیا۔

دریں اثناء جی ایچ ایم سی‘ محکمہ پولیس کی مدد سے حسین ساگر اورسرورنگر جھیل کے بشمول 60 ذخائرآب میں گنیش مورتیوں کے وسرجن کے انتظامات کرنے کا منصوبہ بنارہاہے۔بتایا گیا ہے کہ شہر اور اس کے اطراف 74مصنوعی پانڈس تعمیر کئے جارہے ہیں۔

...رشتوں کا انتخاب
...اب اور بھی آسان

لڑکی ہو یا لڑکا، عقد اولیٰ ہو یا عقد ثانی
اب ختم ہوگی آپ کی تلاش اپنے ہمسفر کی

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور فری سبسکرپشن حاصل کرکے منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

www.munsifmatrimony.com

تبصرہ کریں

Back to top button