حیدرآباد

حلقہ اسمبلی منگوڈ کا ضمنی الیکشن، کانگریس ٹکٹ کے خواہش مند امیدواروں کا انٹرویو

بتایا گیا ہے کہ ٹکٹ کیلئے 4 خواہشمندوں میں پالوائی شراونتی(دختر پی گوردھن ریڈی سابق وزیر)، کرشنا ریڈی (رئیل اسٹیٹ تاجر)شامل ہیں۔

حیدرآباد: حلقہ اسمبلی منگوڈ کے مجوزہ ضمنی الیکشن کیلئے کانگریس امیدوار کے انتخاب کے سلسلہ میں صدر ٹی پی سی سی اے ریونت ریڈی، سی ایل پی قائد بھٹی وکرمارکہ، سابق وزیر دامودر ریڈی و دیگر قائدین نے آج گاندھی بھون میں ٹکٹ کے خواہشمند امیدوارں سے بات چیت کی۔

بتایا گیا ہے کہ ٹکٹ کیلئے 4 خواہشمندوں میں پالوائی شراونتی(دختر پی گوردھن ریڈی سابق وزیر)، کرشنا ریڈی (رئیل اسٹیٹ تاجر)شامل ہیں۔

کانگریس قائدین نے ان 4امیدواروں سے علیحدہ علیحدہ تقریباً ایک گھنٹہ تک بات چیت کی۔ بتایا گیا ہے کہ کانگریس، بی جے پی اور ٹی آرایس کے امیدواروں کے مقابلہ ایک طاقتور امیدوار کو میدان میں اتار نا چاہتی ہے۔

واضح رہے کہ منگوڈ حلقہ سے کانگریس ٹکٹ پر منتخب راجگوپال ریڈی کے استعفیٰ سے یہ نشست مخلوعہ ہوگئی ہے۔

صدر ٹی پی سی سی ریونت ریڈی نے بتایا کہ وہ کانگریس کے سینئر قائدسے مشاورت کے بعد ٹکٹ کے خواہشمند امیدواروں کی فہرست اے آئی سی سی کو روانہ کریں گے۔ اے آئی سی سی کے فیصلہ کے بعد ہی پارٹی امیدوار کے نام کا اعلان کیا جائے گا۔