انٹرٹینمنٹ

فلم فیئر ایوارڈس، راج کمارراؤ اور عالیہ بھٹ نے بازی مارلی

سلمان خان نے فلم فیئر ایوارڈ شوآیوشمان کھرانہ اور منیش پال کے ساتھ ہوسٹ کیا۔ اس بار فلم فیئر ایوارڈز پر ’گنگوبائی کاٹھیاواڑی‘ اور ’بدھائی دو‘کا بول بال رہا۔ بہترین ہدایت کار کا ایوارڈ سنجے لیلا بھنسالی کو فلم گنگوبائی کاٹھیاواڑی کے لیے دیا گیا۔

ممبئی: 68 ویں فلم فیئر ایوارڈز میں راج کمار راؤ کو بہترین اداکار اور عالیہ بھٹ کو بہترین اداکارہ کا ایوارڈ دیا گیا ہے۔ 68 ویں فلم فیئر ایوارڈز میں راجکمار راؤ کوبدھائی دو کے لیے بہترین اداکار کا ایوارڈ جبکہ عالیہ بھٹ کو گنگوبائی کاٹھیاواڑی کے لیے بہترین اداکارہ کا ایوارڈ دیا گیا۔

متعلقہ خبریں
فلم فیئر ایوارڈس: رنبیر کپور بہترین اداکار اور عالیہ بھٹ بہترین اداکارہ، 12 ویں فیل بہترین فلم
پرینکا چوپڑا بھی ڈیپ فیک ویڈیو کا شکار
سہانا خان نے کی عالیہ بھٹ کی تعریف
مولانا مفتی حافظ سید ضیاء الدین نقشبندی کو ڈاکٹریٹ کی ڈگری

 سلمان خان نے فلم فیئر ایوارڈ شوآیوشمان کھرانہ اور منیش پال کے ساتھ ہوسٹ کیا۔ اس بار فلم فیئر ایوارڈز پر ’گنگوبائی کاٹھیاواڑی‘ اور ’بدھائی دو‘کا بول بال رہا۔ بہترین ہدایت کار کا ایوارڈ سنجے لیلا بھنسالی کو فلم گنگوبائی کاٹھیاواڑی کے لیے دیا گیا۔ انل کپور کوجگ جگ جیو کے لیے بہترین معاون اداکار اور بہترین سپورٹنگ رول اداکار (خاتون)، شیبہ چڈھاکو (بدھائی دو) کے لیے ملا۔

بہترین فلم (کریٹکس) ہرش وردھن کلکرنی کو فلم (بدھائی دو)، بہترین اداکار (کریٹکس) سنجے مشر اکو فلم (ودھ)، بیسٹ ڈائیلاگ – پرکاش کپاڑیہ اور اتکرشنی وشیسٹھ کو فلم (گنگو بائی کاٹھیاواڑی)، بہترین اسکرین پلے – اکشت گھلڈیال، سمن ادھیکاری اور ہرش وردھن کلکرنی کو فلم (بدھائی دو)، بہترین کہانی – اکشت گھلڈیال اور سمن ادھیکاری (بدھائی دو) کے لیے دیا گیا۔

پریم چوپڑا کو فلم فیئر لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ دیا گیا۔ بہترین میوزک البم – برہمسترا پارٹ ون (پریتم)، بہترین لیرکس – امیتابھ بھٹاچاریہ، کیسریا گانا (براہمسترا)، بہترین پلے بیک سنگر (میل) – اریجیت سنگھ (کیسریا گانا، برہمسترا)، بہترین پلے بیک سنگر (خاتون) – کویتا سیٹھ (رنگ ساری گانا، جگ جگ جیو)، بہترین بیک گراؤنڈ اسکور –

 سنچیت بلہارا اور انکیت بلہارا (گنگوبائی کاٹھیاواڑی)، بہترین سنیماٹوگرافی – سدیپ چٹرجی (گنگوبائی کاٹھیاواڑی)، بہترین ایکشن – پرویز شیخ (وکرم ویدھا)، بہترین کوریوگرافی – کروتی مہیش (دھولیڈا، گنگوبائی کاٹھیاواڑی)، بہترین ڈیبیو (مرد) – انکش گیڈم (جھنڈ)، بہترین ڈیبیو (خواتین) – اینڈریا کیویچوسا (انیک)، بہترین ڈیبیو ڈائریکٹر – جسپال سنگھ سندھو اور راجیو برنوال (ودھ)کے لئے دیا گیا۔